Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ٹنڈوالہیار پولیس کی ماہ مئی کی نمایاں کارکردگی
ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس حیدرآباد رینج جناب طارق رزاق خان دھاریجو صاحب کے احکامات کی روشنی میں ایس ایس پی ٹنڈوالھیار سید سلیم شاہ کی سربراہی میں ضلع ٹنڈوالھیار پولیس نے ماہ مئی کے دوران جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں، گٹکا و ماوا کے کاروبار میں ملوث افراد، غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں اور مفرور ملزمان کے خلاف بھرپور اور بلا امتیاز کارروائیاں کیں۔
🔹 اشتہاری و مفرور ملزمان کے خلاف کارروائیاں
قانون کی عملداری کو یقینی بناتے ہوئے 39 اشتہاری و مفرور ملزمان کو گرفتار کر کے ا...
*سول سوسائٹی سپورٹ پروگرام (CSSP) کے تعاون سے اقلیتی عبادتگاہوں کے رضاکاروں کے لیے ٹنڈوالھیار پولیس ہیڈکوارٹر میں ایک روزہ تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔*
تربیتی سیشن کا مقصد اقلیتی عبادتگاہوں کی سیکیورٹی، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے، حفاظتی اقدامات اور کمیونٹی پولیسنگ کے حوالے سے شرکاء کی استعداد کار میں اضافہ کرنا تھا۔
سیشن کے اختتام پر ایس ایس پی ٹنڈوالھیار سید سلیم شاہ نے تربیت مکمل کرنے والے شرکاء میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے اور ان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اقلیتی عبادتگاہوں کی حفاظت اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ میں رضاکاران کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
اس موقع پر سول سوسائٹی سپورٹ پروگرام کے ہیڈ عبدالواحد سنگراس...
ايس ايس پي ٽنڊوالهيار سيد سليم شاهه جي هدايتن تي بڪيرا شريف پوليس جي ڪامياب ڪارروائي. ايس ڊي پي او سٽي ۽ ايس ايچ او بڪيرا شريف جي پريس ڪانفرنس.
تاريخ 14 اپريل 2026 تي ٿاڻي بڪيرا شريف جي حد ڳوٺ الهبخش جروار ۾ محمد ولد موسيٰ خان جروار جي گهر تي ڌاڙي جي واردارت پيش آئي. اھڙي واقعي جو ٿاڻي بڪيرا شريف تي فلفور ڪيس ڪرائم نمبر 52/2026 ڏوھ قلم 397,342 PPC تحت داخل ڪري ڏوھ کي ٽريس ڪرڻ لاءِ ٽيم جوڙي وئي.
جوڙيل ٽيم تمام ٽيڪنيڪل وسائل کي استعمال ڪندي ٿيل ڌاڙي واري ڏوھ ۾ ملوث ٽن جوابدارن کي گرفتار ڪري ورتو آهي.
گرفتار جوابدارن جي سڃاڻپ اسلم ولد محمد صديق، علي احمد عرف آمون ولد محمد موسيٰ ۽ غفار ولد الهبخش طور ٿي آهي.
*ٹنڈو الہ یار پولیس کی جانب سے غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کے خلاف کومبنگ آپریشن جاری*
*ایس ایس پی ٹنڈو الہیار سید سلیم شاہ کی سربراہی میں ضلع بھر میں غیر قانونی مقیم افغان باشندوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کومبنگ و سرچ آپریشن جاری ہے۔*
پولیس کی مختلف ٹیمیں، ایس ایچ اوز کی قیادت میں، شہری و دیہی علاقوں میں مشکوک افراد کی تلاش اور جانچ کر رہی ہیں۔ جدید ٹیکنالوجی کے تحت “تلاش ایپ” کے ذریعے موقع پر ہی مشکوک افراد کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے تاکہ کسی بھی مطلوب یا اشتہاری مجرم کو فوری طور پر گرفتار کیا جا سکے۔
ایس ڈی پی اوز اپنے اپنے سب ڈویژن میں آپریشن...
*ایس ایس پی ٹنڈوالھیار سید سلیم شاہ کی جانب سے عیدالاضحیٰ کے موقع پر ضلع بھر کی مرکزی عید گاہوں، امام بارگاہوں، مساجد اور اہم مقامات پر سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔*
اس موقع پر ایس ایس پی ٹنڈوالھیار نے مختلف عید گاہوں کا دورہ کرتے ہوئے وہاں تعینات پولیس افسران و اہلکاروں سے ملاقات کی اور انہیں عیدالاضحیٰ کی مبارکباد پیش کی۔ ایس ایس پی ٹنڈوالھیار نے سیکیورٹی پر مامور جوانوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے تمام اہلکار الرٹ رہیں اور اپنے فرائض ذمہ داری اور ایمانداری کے ساتھ انجام دیں۔
ایس ایس پی ٹنڈوالھیار نے سیکیورٹی ڈیوٹی پر موجود افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عید اجتماعات کے دوران...