Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

وَلَا تَقُولُوا لِمَن يُقْتَلُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَمْوَاتٌ ۚ بَلْ أَحْيَاءٌ وَلَٰكِن لَّا تَشْعُرُونَ﴾[ البقرة: 154] (اور جو لوگ خدا کی راہ میں مارے جائیں ان کی نسبت یہ کہنا کہ وہ مرے ہوئے ہیں (وہ مردہ نہیں) بلکہ زندہ ہیں لیکن تم نہیں جانتے) آئی جی پی سندھ جناب جاوید عالم اوڈھو صاحب اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس حیدرآباد رینج جناب طارق رزاق خان دھاریجو کی ہدایات پر ایس ایس پی ٹنڈوالھیار سید سلیم شاہ کی جانب سے ضلع ٹنڈوالھیار کے شہداء پولیس اور دورانِ سروس وفات پانے والے پولیس ملازمین کے اہلخانہ میں عید کے موقع پر راشن، عیدی اور مٹھائی تقسیم کی گئیں۔


ایس ایس پی ٹنڈوالھیار کی ہدایات پر ضلع بھر میں شہداء پولیس اور دورانِ سروس وفات پانے والے ملازمین کے گھروں پر جا کر ان کے اہلخانہ سے ملاقات کی گئی اور عید کی خوشیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے راشن بیگ، عیدی اور مٹھائی تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر اہلخانہ کے ساتھ اظہارِ ہمدردی بھی کیا گیا اور انہیں یقین دلایا گیا کہ پولیس فورس اپنے شہداء اور مرحوم اہلکاروں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

ایس ایس پی ٹنڈوالھیار سید سلیم شاہ نے کہا کہ شہداء پولیس کی لازوال قربانیاں محکمہ پولیس کا قیمتی سرمایہ ہیں اور ان کے اہلخانہ کی دیکھ بھال ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پولیس فورس اپنے جوانوں کے اہلخانہ کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی تاکہ وہ خود کو کبھی تنہا محسوس نہ کریں۔


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.