Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
*سول سوسائٹی سپورٹ پروگرام (CSSP) کے تعاون سے اقلیتی عبادتگاہوں کے رضاکاروں کے لیے ٹنڈوالھیار پولیس ہیڈکوارٹر میں ایک روزہ تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔*
تربیتی سیشن کا مقصد اقلیتی عبادتگاہوں کی سیکیورٹی، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے، حفاظتی اقدامات اور کمیونٹی پولیسنگ کے حوالے سے شرکاء کی استعداد کار میں اضافہ کرنا تھا۔
سیشن کے اختتام پر ایس ایس پی ٹنڈوالھیار سید سلیم شاہ نے تربیت مکمل کرنے والے شرکاء میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے اور ان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اقلیتی عبادتگاہوں کی حفاظت اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ میں رضاکاران کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
اس موقع پر سول سوسائٹی سپورٹ پروگرام کے ہیڈ عبدالواحد سنگراسی، ارم ماریہ اور انسپیکٹر منور ڈیوڈ نے شرکاء کو اقلیتی عبادتگاہوں کی عمارتوں کی سیکیورٹی، حفاظتی انتظامات، رسک مینجمنٹ اور دیگر متعلقہ امور پر تفصیلی تربیت فراہم کی۔
شرکاء نے تربیتی سیشن کو مفید قرار دیتے ہوئے مستقبل میں بھی ایسے پروگراموں کے انعقاد کی ضرورت پر زور دیا۔