Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

بلڑی شاہ کریم پولیس کا کرمنلز سے مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار - اسلحہ پسٹل اور ایک ہنڈا 125 موٹر سائیکل برآمد۔ ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان حسیب جاوید سومار میمن

ایس ایچ او تھانہ بلڑی شاہ کریم سب انسپیکٹر سید راجا شاہ کا اپنے دیگر ماتحت پولیس اسٹاف کے ہمراہ تھانہ بلڑی شاہ کریم کی حدود سٹھیا بس اسٹاپ سے جھنگ کاتیار روڈ میر فارم کے قریب کرمنلز سے سامنا۔

واردات کے ارادے سے کھڑے مسلحہ ملزمان نے گشت پر معمور پولیس پارٹی پر گرفتاری کے خوف سے جان لیوا فائرنگ کی.

پولیس کی بہتر حکمت عملی اور اپنے دفاع میں جوابی فائرنگ، دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار جبکہ اس کے 2 ساتھی موقع سے فرار ہوگئے۔

زخمی ملزم کے پاس سے ایک ٹی ٹی پسٹل 30 بور اور ایک ہنڈا 125 موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔

زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو طبی امداد اور ضروری کاروائی کیلئے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

جبکہ فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن اور ناکہ بندی جاری ہے.

ہسپتال لائے گئے زخمی ملزم کی شناخت محراب ولد محمد جمن عرف جمعوں چانڈیو کے نام سے ہوئی ہے،

زخمی حالت میں گرفتار ملزم کا کرمنل ریکارڈ بھی متوقع ہے جو مختلف تھانوں اور دیگر اضلاع سے حاصل کیا جا رہا ہے۔

تاہم ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے.

گرفتار و مفرور ملزمان کے خلاف تھانہ بلڑی شاہ کریم پہ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

ترجمان ٹنڈو محمد خان پولیس


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.