Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

◼️تفتیش کے معیار کو مزید بہتر بنانے اور سزائوں کے تناسب کو بڑہانے کے حوالے سے ضلع کے تفتیشی افسران کے لیے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد ◼️ڈی آئی جی حیدرآباد رینج جناب طارق رزاق دھاریجو کے احکامات کی روشنی میں ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان عابد علی گڈانی بلوچ کی جانب سے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ منعقد کیا گیا

 تفصیلات کے مطابق:- آج مورخہ 21.09.2024 ایس ایس پی آفیس ٹنڈو محمد خان میں ایک روزہ تربیتی ورکشاپ منعقد کیا گیا۔ جس میں ضلع پبلک پراسیکیوٹر ارم شیخ صاحب، ضلع بار کاؤنسل ٹنڈو محمد خان کے صدر علی محمد میمن صاحب، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر محمد ظفر غوری، بار کاؤنسل کے جوائنٹ سیکرٹری سنیئر وکیل کامران سٹھیو، ڈی ایس پی لیگل الیاس قریشی اور اس کی ٹیم سمیت ضلع کے تمام ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران نے شرکت کی۔

 ورکشاپ سے ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر ارم شیخ صاحب، بار کاؤنسل کے صدر علی محمد میمن صاحب اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر محمد ظفر غوری اور وکیل کامران سٹھیو نے خطاب کیا اور معزز عدالتوں کی طرف سے جاری کردہ ججمنٹ کا جائزہ لیا گیا اور مقدمات کی صحیح طریقے سے تفتیش کرنے اور ان میں موجود خامیوں کو ختم کرنے کے بنسبت بحث کی گئی۔

دوران اجلاس معزز عدالتوں کی طرف سے جاری کردہ ججمینٹ کا اچھی طرح جائزہ لیا اور بحث و مباحثہ کیا گیا اور جو ملزمان بری ہوئے ہیں ان کے اسباب معلوم کیے گئے اور تربیتی ورکشاپ کے شرکاء کو ہدایت جاری کی گئی اور اس بات پر زور دیا کیا گیا کہ مقدمات کی صحیح طریقے سے اور میرٹ کی بنیاد پر تفتیش کی جائے تاکہ کوئی بھی ڈفیکٹو مقدمہ چالان نہ ہو پائے اور اصل ملزمان کو سزا دلوانے کے لئے ہرممکن کوشش کی جائے اور تناسب کو بڑھایا جائے۔

ڈی ایس پی لیگل ٹنڈو محمد خان نے ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان کی طرف سے جاری کردہ ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تمام پولیس افسران  معزز عدالتوں میں زیر التوا مقدمات کی صحیح نمونے سے پیروی  کی جائے، شواہدات کے معیار کو بہتر بنایا جائے، کوتاہی کی صورت میں تفتیشی افسران کو شوکاز نوٹیس اور محکمانہ سزا دی جائے گی۔ 

صحیح طریقے سے تفتیش نہ ہونے کے باعث اصل ملزمان رہا ہوجاتے ہیں اس لئے تفتیشی  افسران مقدمات کی تفتیش پراپر  طریقے سے کریں تاکہ اصل ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جا سکے۔

 
ترجمان ٹنڈو محمد خان پولیس


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.