Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ایس ایچ او تھانہ بلڑی شاہ کریم نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان عابد علی گڈانی بلوچ کے احکامات پر روپوش و اشتہاری ملزمان کے خلاف جاری مہم میں پولیس کی بڑی کارروائی۔


تفصیلات کے مطابق:- ایس ایچ او تھانہ بلڑی شاہ کریم نے اپنے دیگر پولیس اسٹاف کے ہمراہ بھترین کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ الزام نمبر 97/2020 دفعہ بجرم 302, 35 تعزیرات پاکستان میں پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزم غلام نبی عرف گلابی ولد محمد یوسف کپری کو گرفتار کرلیا۔

یاد رہے کہ گرفتار ملزم نے مورخہ 08.09.2020 کو اپنے دیگر 4 ساتھیوں کے ہمراہ 28 سالہ الھبچایو ولد محمد قاسم کپری کو زاتی رنجش کی بنا پر تشدد کرکے قتل کردیا تھا جس کا مقدمہ متوفی کے والد محمد قاسم کپری کی مدعیت میں تھانہ بلڑی شاہ کریم پر 5 ملزمان کے خلاف درج کر لیا گیا تھا۔ واقعے میں ملوث 4 ملزمان کو قبل ازیں گرفتار کیا جا چکا ہے۔ گرفتار ملزم گزشتہ 4 سال سے گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہوگیا تھا۔

اشتہاری غلام نبی عرف گلابی کپری کو جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومن انٹیلی جنس اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا۔

ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان عابد علی گڈانی بلوچ  نے اشتہاری ملزم کو گرفتار کرنے پر پولیس ٹیم کے لیے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا۔


ترجمان ٹنڈو محمد خان پولیس


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.