Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ٹنڈو محمد خان پولیس کی بڑی کارروائی، مین پوڑی/گٹکا خام مال کا بدنام زمانہ ڈیلر گرفتار دوران کارروائی مین پوڑی/گٹکا کے خام مال کی سپلائی میں ملوث بدنام زمانہ ڈیلر عارف دستی کو گرفتار کرلیا۔ ملزم 17 سے زائد مقدمات میں چالان ہوچکا ہے اور پولیس کو مطلوب اشتہاری بھی تھا۔ ملزم کے قبضے سے 15 عدد کٹے مین پوڑی چورا (خام مال) برآمد - جبکہ خام مال کی سپلائی میں زیر استعمال سوزوکی آلٹو کار کو پولیس تحویل میں لے لیا گیا
ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس حیدرآباد رینج طارق رزاق خان دھاریجو اور ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان حسیب جاوید سومار میمن کے احکامات پر ضلع بھر میں منشیات فروش اور مین پوڑی گٹکا مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری۔
سی آئی اے ٹنڈو محمد خان
انچارج سی آئی اے ٹنڈو محمد خان اور ایس ایچ او تھانہ آبادگار کی جانب سے خفیہ اطلاع پر اپنے اسٹاف کے ہمراہ بڑی کارروائی.
دوران گشت خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ مین پوڑی گٹکے کا سپلائر ملزم عارف ولد جان محمد دستی کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم کے قبضے سے 15 عدد کٹے بیگز مین پوڑی گٹکا خام مال اور 1000 عدد مین پوڑیاں برآمد کرلی گئی ہے۔ جبکہ مین پوڑی خام مال کی سپلائی میں زیر استعمال ایک سوزوکی آلٹو کار کو پولیس تحویل میں لے لیا گیا.
گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ آبادگار پہ مین پوڑی گٹکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ملزم مین پوڑی گٹکا خام مال کا بدنام زمانہ ڈیلر ہے اور عرصہ دراز سے منشیات اور مین پوڑی گٹکا خام مال فروشی کے دھندے میں ملوث رہا ہے اور 17 سے زائد منشیات، کار سرکار میں مداخلت، مین پوڑی گٹکا, اور دیگر مقدمات میں ملوث و پولیس کو مطلوب تھا۔
ترجمان ٹنڈو محمد خان پولیس