Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
◼️ٹنڈو محمد خان پولیس کا ضلع بھر میں سنیپ چیکنگ/ جنرل ہولڈ آپ کا انعقاد کیا گیا۔ دوران سنیپ چیکینگ 5 مفرور و اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ◼️مزید دوران سنیپ چیکنگ / ہولڈاپ کے 3950 عدد مین پوڑیاں برآمد ، ایک عورت مین پوڑی فروش ملزمہ سمیت 3 منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
ڈی آئی جی حیدرآباد رینج طارق رزاق دھاریجو کے احکامات کی روشنی میں اور ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان عابد علی گڈانی بلوچ کی ہدایات پر ضلع بھر میں سنیپ چیکنگ اور جنرل ہولڈ آپ کیا گیا.
ضلع بھر کے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے اسٹاف کے ہمراہ اپنے اپنے تھانہ کی حدود میں سنیپ چیکینگ اور جنرل ہولڈ اپ کیا گیا۔
سنیپ چیکنگ کے دوران پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ ضلع کے مختلف پوائنٹس داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کا عمل جاری ہے۔
دوران چیکنگ ایس ایچ او تھانہ سٹی ٹنڈو محمد خان نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ تھانہ سٹی کے مقدمہ الزام نمبر 73/2016 دفعہ 506/2، 504, 34 تعزیرات پاکستان میں مطلوب اشتہاری ملزم عرس ولد اسماعیل بجیر کو گرفتار کرلیا۔
جبکہ دیگر کارروائیوں میں ایس ایچ او تھانہ سٹی ٹنڈو محمد خان نے 5 مفرور و روپوش ملزمان بنام 1. عامر قمبرانی 2. نور محمد ملاح 3. خان ملاح 4. شہمیر نوناری 5. مزمل سومرو کو گرفتار کرلیا جو تھانہ سٹی ٹنڈو محمد خان کے مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔
دوران ناکا بندی چیکینگ ایس ایچ او تھانہ سٹی ٹنڈو محمد خان نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ایک مین پوڑی فروش ملزم عبد الغفار عرف شاکا کو گرفتار کرلیا جس کے قبضہ سے 1950 عدد مضر صحت مین پوڑی برآمد کرکہ ملزم کے خلاف تھانہ سٹی پہ مقدمہ درج کر لیا
FIR # 244/2024
U/S: 8.10 SPPMSGM ACT
PS: T.M.Khan.
دوران چیکنگ ایس ایچ او تھانہ بی سیکشن ٹنڈو محمد خان نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 2 مین پوڑی فروش ملزمان رضوان سموں اور خواتین ملزمہ کسکوری کوہلی کو گرفتار کرلیا جن سے 2000 عدد مضر صحت مین پوڑی برآمد کرکہ ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی پہ مقدمہ درج کر لیا جبکہ مین پوڑی کی سپلائی میں استعمال ہونے والا چنگچی رکشہ پولیس تحویل میں لے لیا گیا۔
FIR # 138/2024
U/S: 8.10 SPPMSGM ACT
PS: B Section T.M.Khan
تمام ایس ایچ او نے سنیپ چیکینگ اور ناکہ بندی میں مختلف اقسام کی چھوٹی بڑی گاڑیوں میں لگے کالے شیشوں، فینسی نمبر پلیٹ، پولیس اور بلیو لائٹ، تیز فلیشر کے خلاف کارروائیوں میں 192 کالے شیشے، 181 فینسی نمبر پلیٹ اور 72 پولیس کلر نمبر پلیٹ آتار لی گئی اور وارننگ جاری کی گئی۔