Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ضلع ٹنڈو محمد خان پولیس کا کالے شیشے، بلو لائٹس اور غیر قانونی رجسٹرڈ اور فینسی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف جاری مہم کے دوران کارروائیاں مسلسل جاری ◼️ دوران چیکینگ ایک سوزوکی ویگن-ار کار میں لگی فینسی نمبر پلیٹ اور کالے شیشے اتار کر گاڑی مالک کے خلاف مقدمہ درج کرکے گاڑی کو ضبط کرلیا گیا

آئی جی سندھ جناب غلام نبی میمن اور ڈی آئی جی حیدرآباد رینج جناب طارق رزاق دھاریجو کے احکامات پر ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان عابد علی گڈانی بلوچ کی جانب سے کالے شیشوں، بلو لائٹس اور غیر قانونی رجسٹرڈ نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف جاری مہم میں پولیس کی کارروائیاں جاری۔

تفصیلات کے مطابق آج مورخہ 23.10.2024 کو تمام ایس ڈی پی اوز / ایس ایچ او کی زیر نگرانی ضلع بھر میں روزانہ کی طرح آج بھی سنیپ چیکینگ کی گئی جس دوران ٹوٹل 433 چھوٹی بڑی گاڑیوں کو چیک کیا جن میں سے 52 کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی اور کالے شیشے موقع پر آتار لیے گئے جبکہ فینسی نمبر پلیٹ والی متعدد گاڑیوں کے خلاف چالان جاری کرتے ہوئے قانونی کارروائیاں عمل میں لائی گئی۔

ایس ایچ او تھانہ شیخ بھرکیو نے دوران چیکینگ ایک سوزوکی ویگن-ار کار میں لگی فینسی نمبر پلیٹ اور کالے شیشے اتار کر گاڑی کے مالک جنید اسلم خانزادہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزم کو حراست میں لے لیا اور کار کو ضبط کرلیا گیا۔

ایس ایچ او تھانہ بلڑی شاہ کریم نے دوران چیکینگ ایک موٹر سائیکل سپر اسٹار چائنا میں لگی فینسی، پولیس کلر والی نمبر پلیٹ اتار کر موٹر سائیکل کے مالک عالم ولد خیرو رند کے خلاف مقدمہ درج کرکے موٹر سائیکل کو ضبط کرلیا گیا۔

اس کے علاوہ ضلع ٹنڈو محمد خان کے تمام فیلڈ افسران نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ متعدد بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے ڈرائیوروں کے خلاف چالان کرکے جرمانہ عائد کیا گیا۔

 اس موقع پر ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان عابد علی گڈانی بلوچ نے عوام کے نام پیغام میں کہا کہ اگر آپ کی گاڑی میں کالے شیشے لگے ہوئے ہیں یا جعلی فیک نمبر پلیٹ فکسڈ ہے تو رضاکارانہ طور پر آج ہی اس کو ہٹا دیں۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


ترجمان ٹنڈو محمد خان پولیس


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.