Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
مقبول مگسی نامی شخص کے اندھے قتل کا معمہ حل - قاتل مقتول کی محبوبہ نکلی تھانہ آبادگار کی حدود میں مقبول مگسی نامی شخص کے اندھے قتل کا معمہ حل قتل میں ملوث مقتول کی محبوبہ اور اس کا شوہر گرفتار- آلہ قتل اور چنگچی رکشہ برآمد کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق:- مورخہ 16 اگست 2024 کو تھانہ آبادگار پہ مدعی غلام رسول مگسی نے رپورٹ درج کرائی کہ اس کا بھائی مورخہ 8 اگست سے گم ہوگیا ہے ان کو شک ہے کہ وہ اس تھانہ کی حدود میں آکر گم ہوگیا ہے۔ جس کے بعد ایس ایچ او تھانہ آبادگار نے رپورٹ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔
ڈی ایس پی بلڑی شاہ کریم کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ آبادگار نے دوران تفتیش، خفیہ معلومات اور ٹیکنیکل ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے ایک مشکوک عورت بنام شانتی گرگلا (غیر مسلم) کو گرفتار کرکے مزید تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا۔
ابتدائی تحقیقات میں ملزمہ بنام شانتی گرگلا نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ مورخہ 8 اگست 2024 کو عشق میں بیوفائی کرنے پر مقبول مگسی سکنہ گاؤں موسیٰ کھٹیان ضلع حیدرآباد کو اپنے گھر پر بلایا اور اس کو نیند کی گولیاں کھلانے کے بعد اپنے شوہر ملزم پپو گرگلا کے ساتھ ملکر لوہے کی راڈ سے حملہ کرکے زخمی کرنے کہ بعد گلا دبا کر قتل کردیا اور لاش کو چنگچی رکشہ پر رکھ کر فلیلی کینال میں پھینک دیا تھا۔ ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان۔
بعد ازاں مقتول کی لاش ماتلی سے برآمد ہونے کے بعد پولیس نے ایدھی رضاکاروں کے ہمراہ ضابطہ کی کارروائی عمل میں لانے کے بعد لاوارث سمجھ کر دفنا دیا تھا۔ جس کی شناخت مقتول کے ورثاء نے فوٹو دیکھنے کے بعد کی.
گرفتار ملزمان شانتی گرگلا اور اس کا شوہر پپو گرگلا گاؤں خدابخش لنڈ تعلقہ بلڑی شاہ کریم ضلع ٹنڈو محمد خان کے رہائشی ہیں اور پیشہ سے گداگری کا کام کرتے ہیں۔ ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان
پولیس نے مقتول کے بھائی غلام رسول مگسی کی مدعیت میں گرفتار ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ نمبر 50/2024 دفعہ ,302, 201, 34 تعزیرات پاکستان کے تحت تھانہ آبادگار پہ درج کرکہ مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
قتل کی واردات میں استعمال ہونے والا آلہ قتل لوہے کی راڈ اور چنگچی رکشے برآمد لیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان۔
گرفتار ملزمان کو کل متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے گا اور اس کا جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔ ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان۔