Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ضلع ٹنڈو محمد خان پولیس کا کالے شیشے، بلو لائٹس، غیر قانونی رجسٹرڈ، فینسی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں اور غیر قانونی اسلحہ نمائش کرنے والوں کے خلاف جاری مہم کے دوران کارروائیاں جاری ◼️ سوزوکی کلٹس کار میں لگی فینسی نمبر پلیٹ اور کالے شیشے اتار کر گاڑی مالک کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا
آئی جی سندھ جناب غلام نبی میمن صاحب اور ڈی آئی جی حیدرآباد رینج کے احکامات کی روشنی میں ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان عابد علی گڈانی بلوچ کی جانب سے کالے شیشوں، بلو لائٹس، فینسی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں اور غیر قانونی اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف جاری مہم میں پولیس کی کارروائیاں جاری۔
ضلع بھر کے تمام ایس ڈی پی اوز اپنے متعلقہ ایس ایچ او کی زیر نگرانی ضلع بھر میں روزانہ کی طرح آج بھی سنیپ چیکینگ کی گئی اور کالے شیشوں، فینسی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی اور کالے شیشے موقع پر آتار لیے گئے جبکہ فینسی نمبر پلیٹ والی متعدد گاڑیوں کے خلاف چالان جاری کرتے ہوئے قانونی کارروائیاں عمل میں لائی گئی۔
ضلع ٹنڈو محمد خان میں موجود وہ تمام دکانیں جو کالے شیشے، فینسی نمبر پلیٹ، پریشر ہارن اور بلیو لائٹس فروخت کرتے ہیں ان کو سختی سے وارننگ جاری کرتے ہوئے پابند کیا گیا کہ کوئی بھی فروخت کرنے میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف مقدمہ درج کرکہ قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
تھانہ ٹنڈو غلام حیدر
ایس ڈی پی او ٹنڈو غلام حیدر کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ ٹنڈو غلام حیدر نے دوران چیکینگ ایک سوزوکی کلٹس کار میں لگی فینسی نمبر پلیٹ اور کالے شیشے اتار کر گاڑی کے مالک راجہ کمبھار کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزم کو حراست میں لے لیا اور کار کو ضبط کرلیا گیا۔
اس موقع پر ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان عابد علی گڈانی بلوچ نے عوام کے نام پیغام میں کہا کہ اگر آپ کی گاڑی میں کالے شیشے, تیز لائٹس لگے ہوئے ہیں یا جعلی فیک نمبر پلیٹ فکسڈ ہے تو رضاکارانہ طور پر آج ہی اس کو ہٹا دیں۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ترجمان ٹنڈو محمد خان پولیس