Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ایس ایچ او تھانہ بلڑی شاہ کریم کی دوران چیکینگ بروقت کارروائی 2 مین پوڑی ڈیلرز گرفتار جن سے 5 عدد کٹے جن میں 2500 عدد مین پوڑیاں برآمد کرکہ مقدمہ درج کر لیا۔ مین پوڑی خام مال کی سپلائی میں زیر استعمال سوزوکی سوئفٹ کار پولیس تحویل میں لے لی گئی
ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس طارق رزاق خان دھاریجو حیدرآباد رینج اور ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان حسیب جاوید سومار میمن کے احکامات پر ضلع بھر میں منشیات فروش اور مین پوڑی مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری۔
تھانہ بلڑی شاہ کریم
ایس ایچ او تھانہ بلڑی شاہ کریم نے اپنے دیگر پولیس اسٹاف کے ہمراہ بروقت کارروائی. دوران چیکینگ خفیہ اطلاع پر ٹنڈو محمد خان ٹو سجاول روڈ دتا واہ بس کے قریب سوزوکی سوئفٹ کار (رجسٹریشن نمبر CCR-932) کوروک کر دوران تلاشی کار میں چھپائی گئے 5 عدد کٹے (بیگز) جن میں 2500 عدد مین پوڑیاں برآمد کرکے کار کو تحویل میں لے لیا۔
کار میں سوار 02 مین پوڑی سپلائرز آصف علی کمبھار پنھور ولد الھڈنو سکنہ شہر جاتی ضلع سجاول (2) حبیب اللہ ملاح ولد امیر بخش سکنہ گاؤں گل محمد ملاح تعلقہ جاتی ضلع سجاول کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمان کے خلاف مین پوڑی گٹکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے
FIR # 77/2026
U/S 8. 10 SPPMSGM Act
PS: Bulri Shah Karim
ترجمان ٹنڈو محمد خان پولیس