Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
تھانہ تعلقہ کی حدود گاؤں ماسٹر حیدر زئور میں چند روز قبل ایک غیر مسلم لڑکی کی خودکشی کے معاملے کا ڈراپ سین - لڑکی کا شوہر قاتل نکلا
تفصیلات کے مطابق مورخہ 22 ستمبر کو گینو نامی شخص نے تھانہ تعلقہ پر پہنچ کر پولیس کو اطلاع دی کہ اس کی بھن گلابی راوڑی نے خودکشی کی ہے۔
بعد ازاں ایس ایچ او نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ لاش کو سول ہسپتال ٹنڈو محمد خان منتقل کردیا جہاں پوسٹ مارٹم اور ضروری ضابطہ کی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کرکہ تفتیش کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے خفیہ طور پر تفتیش شروع کردی۔
ایس ایچ او تھانہ تعلقہ نے اپنے دیگر اسٹاف کے ہمراہ ہیومن انٹیلیجنس اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کیا تو یہ بات سامنے آئی کہ لڑکی نے خودکشی نہیں کی بلکہ اسے قتل کیا گیا ہے۔
جس کے بعد پولیس نے متوفی لڑکی 26 سالہ گلابی راوڑی کے شوہر مولو ولد منو راوڑو کو شک کی بنا پر گرفتار کر کے تفتیش کی گئی تو اس نے اپنی بیوی کو قتل کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے گھریلو تنازع پر اپنی بیوی کا گلا دبا کر قتل کیا۔
ابتدائی تحقیقات میں ملزم نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ مورخہ 22.09.2024 کو مقتولہ کو زاتی رنجش اور گھریلو تکرار کی بنا پر قتل کردیا تھا اور خودکش کا رنگ دیا تھا۔
پولیس نے متوفی کے بھائی گینو راوڑو کی مدعیت میں گرفتار ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ الزام نمبر 117/2024 دفعہ ,302 تعزیرات پاکستان کے تحت تھانہ تعلقہ ٹنڈو محمد خان پہ درج کرکہ مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
ترجمان ٹنڈو محمد خان پولیس