Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ایک سال مکمل ہونے پر تقریبات جاری - جوش و جذبہ عروج پر ◼️ضلع پولیس کی جانب سے قومی پرچم کو سلامی دی گئی اور شاندار ریلی نکالی گئی

معرکہ حق آپریشن بنیان مرصوص کے ایک سال مکمل ہونے پر آج مورخہ 09.05.2026 کو ٹنڈو محمد خان پولیس کے چاق و چوبند دستے نے قومی پرچم کو سلامی دی اور ایک شاندار ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کی قیادت ڈی ایس پی ٹنڈو غلام حیدر شکیل احمد سولنگی نے کی جبکہ پولیس افسران، جوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ریلی کا آغاز ایس ایس پی آفیس ٹنڈو محمد خان سے کیا گیا جس میں ڈی ایس پی ٹنڈو غلام حیدر شکیل احمد سولنگی اور ایس ایچ او تھانہ سٹی زاہد اقبال چانڈیو، ایس ایچ او تھانہ بی سیکشن منظور احمد شورو کے علاوہ لیڈیز پولیس اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

ریلی میں شریک پولیس افسران و اہلکاروں نے پاکستانی پرچم اٹھائے جوش انداز میں "پاک فوج زندہ باد" اور "پاکستان زندہ باد" کے فلک شگاف نعرے لگاتے ہوئے پاک افواج کو خراج تحسین پیش کیا۔

ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان حسیب جاوید سومار میمن نے اپنے پیغام میں کہا کہ افواجِ پاکستان نے ہمیشہ وطنِ عزیز کی سلامتی، خودمختاری اور دفاع کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں۔ پوری قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ معرکہ حق میں کامیابی قوم کے اتحاد، حوصلے اور جذبہ حب الوطنی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

سندھ پولیس بھی ملک دشمن عناصر کے خلاف ہر محاذ پر اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دے رہی ہے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔


ترجمان ٹنڈو محمد خان پولیس


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.