Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ٹنڈو محمد خان پولیس کا ضلع بھر میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے سنیپ چیکینگ، ناکہ بندی اور جنرل ہولڈ اپ کیا گیا.


ڈی آئی جی پی حیدرآباد جناب طارق رزاق دھاریجو صاحب کے احکامات پر اور ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان جناب عابد علی گڈانی بلوچ کی ہدایت پر ضلع بھر میں سنیپ چیکینگ، سرچ آپریشن اور جنرل ہولڈ اپ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق: ضلع ٹنڈو محمد خان کے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کی سربراہی میں پولیس اسٹاف کے ہمراہ اپنے اپنے تھانہ کے علاقوں میں سنیپ چیکینگ، سرچ آپریشن اور جنرل ہولڈ اپ کیا گیا.

سنیپ چیکینگ میں پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ خواتین پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ جو ضلع کے مختلف پوائنٹس پر چیکنگ میں حصہ لے رہے ہیں۔

امن و امان کی صورتحال، منشیات کے خلاف کارروائیوں اور 14 اگست جشن آزادی کے موقع پر ضلع بھر میں امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کیلئے ہوٹلز،  مسافر خانوں، بس اڈوں اور  شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی سنیپ چیکینگ، سرچ آپریشن اور ناکہ بندی کا عمل جاری ہے، تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کی نگرانی میں  تمام چھوٹی بڑی گاڑیوں کی تلاشی لی گئی.

 ضلع کے تمام داخلی اور خارجی راستوں اور شہروں میں کئی افراد اور گاڑیوں کو سندھ پولیس انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے لونچ کی گئی تلاش ایپ ڈیوائس کے ذریعے چیک کیا جا رہا یے اور مشکوک افراد کو مزید ویری فیکیشن کے لیے تھانہ پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ 

سنیپ چیکنگ کے دوران گاڑیوں پر فینسی نمبر پلیٹس ، ٹنٹند گلاسز ممنوعہ لائٹس کے خلاف بھی کارروائیاں کی جارہی ہے 
 
حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے پولیس کا مختلف علاقوں میں گشت / تلاشی جاری، مشکوک افراد سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

جنرل ھولڈاپ اور سنیپ کا مقصد ضلع ٹنڈو محمد خان کی سکیورٹی کو موثر بنانا اور امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنا ہے اور عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔ اس کے علاوہ جرائم پیشہ افراد، سماجی برائیوں کے خلاف بھرپور قانونی کارروائیوں کو جاری رکھنا ہے۔


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.