Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ٹنڈو محمد خان پولیس کی جدید ٹیکنالوجی اور تکنیکی بنیادوں پر کامیاب کاروائی 60 لاکھ 25 ہزار روپے کی ڈکیتی کا کیس ٹریس کر کے واردات ملوث 2 ڈکیتوں کو گرفتارکر لیا۔
ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان عابد علی گڈانی بلوچ کی میڈیا کے ساتھ پریس کانفرنس
تفصیلات کے مطابق مورخہ 14.10.2024 کو 07 ملزمان نے تھانہ بلڑی شاہ کریم کی حدود میں موجود خان رائس ملز میں اسلحہ کے زور پر 60 لاکھ 25 ہزار نقدی اور ایک عدد اسلحہ شارٹ گن لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔ ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان عابد علی گڈانی بلوچ۔
واردات کا مقدمہ الزام نمبر 122/2024 بجرم دفعہ 395, 337H(II), 35 ت پ 6/7 ATA تھانہ بلڑی شاہ کریم پہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا تھا ۔ ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان۔
واردات کی تفتیش کے لیے تشکیل کردہ تفتیشی ٹیم نے ڈی ایس پی بلڑی شاہ کریم کی سربراہی میں جدید ٹیکنالوجی اور تکنیکی بنیادوں پر کاروائی کرتے ہوئے واردات میں ملوث 2 ڈکیتوں کو گرفتارکر لیا۔ ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان
گرفتار ڈکیتوں کی شناخت حاجی محمد کھوسو ولد عبدالخالق کھوسو اور محمد اسحاق ولد شفی محمد جٹ کے نام سے ہوئی ہے۔ ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان۔
گرفتار ڈکیتوں کے قبضے سے لوٹی گئی کیش رقم 15 لاکھ روپے، واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ 2 پسٹل، 10عدد گولیاں اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔
ابتدائی تفتیش میں گرفتار ڈکیتوں نے اپنا تعلق منظم کرمنل گینگ سے ظاہر کرتے ہوئے ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا۔
گرفتار ڈکیتوں سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور گرفتار ڈکیتوں کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے
ترجمان ٹنڈو محمد خان پولیس