Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ٹنڈو محمد خان پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران ایک جواری سمیت 05 منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کرلیا جن سے 52 عدد تاس کے پتے، چرس، کچی شراب اور مین پوڑیاں برآمد, مقدمات درج
ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان عابد علی گڈانی بلوچ کے احکامات پر ضلع بھر میں منشیات فروش اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری۔
تھانہ ٹنڈو محمد خان سٹی
ایس ایچ او تھانہ ٹنڈو محمد خان سٹی نے دوران پیٹرولنگ گاؤں بھورو کوہلی کے قریب جوا کے اڈے پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ایک جواری بلاول بروہی کو گرفتار کرلیا جبکہ دیگر 7 جواری موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ملزم بلاول بروہی کے قبضہ سے 52 عدد تاس کے پتے برآمد کرکہ گرفتار اور فرار ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی ٹنڈو محمد خان پہ جوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔
FIR # : 250/2024
U/S: 5 -A Gambling Act.
PS: T.M.Khan city
تھانہ سٹی کی دوسری کارروائی
ایس ایچ او تھانہ سٹی ٹنڈو محمد خان نے دوران گشت اپنے گشتی پولیس اسٹاف کے ہمراہ ایک اور کارروائی کرتے ہوئے ایک مین پوڑی فروش ملزم عبدالرزاق ملاح کو گرفتار کر لیا جس سے 1500 عدد مضر صحت مین پوڑیاں برآمد کرکہ ملزم کے خلاف تھانہ سٹی ٹنڈو محمد خان پہ مین پوڑی گٹکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔
FIR # : 251/2024
U/S: 8, 10 SPPMSGM Act
PS: T.M.Khan City
تھانہ بلڑی شاہ کریم
ایس ایچ او تھانہ بلڑی شاہ کریم نے دوران گشت اپنے گشتی پولیس اسٹاف کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ایک چرس فروش ملزم دائود عرف دالو کوریجو کو گرفتار کر لیا جس سے 515 گرام چرس برآمد کرکہ ملزم کے خلاف تھانہ بلڑی شاہ کریم پہ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔
FIR # : 150/2024
U/S: 9 (i) 3 (b) CNS Act
PS: Bulri Shah Karim.
تھانہ تعلقہ ٹنڈو محمد خان
ایس ایچ او تھانہ تعلقہ ٹنڈو محمد خان نے دوران گشت کارروائی کرتے ہوئے ایک مین پوڑی فروش ملزم ساونل ملاح کو گرفتار کر لیا جس سے 300 عدد مضر صحت مین پوڑیاں برآمد کرکہ ملزم کے خلاف تھانہ تعلقہ ٹنڈو محمد خان پہ مقدمہ درج کر لیا.
FIR # : 105/2024
U/S: 8, 10 SPPMSGM Act
PS: Taluka T.M.Khan
تھانہ تعلقہ کی دوسری کارروائی
ایس ایچ او تھانہ تعلقہ ٹنڈو محمد خان نے دوران گشت اپنے گشتی پولیس اسٹاف کے ہمراہ ایک اور کارروائی کرتے ہوئے ایک کچی شراب فروش ملزم کھیموں کوہلی کو گرفتار کر لیا جس سے 10 لیٹرز کچی شراب ٹھرو برآمد کرکہ ملزم کے خلاف تھانہ تعلقہ ٹنڈو محمد خان پہ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔
FIR # : 104/2024
U/S: 8, 10 SPPMSGM Act
PS: Taluka T.M.Khan