Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
◼️چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائے گیں,خصوصی سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا ◼️ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان عابد علی گڈانی بلوچ بلوچ کی صدارت میں چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر سیکیورٹی، اور امن امان کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد کیا گیا
ٹنڈو محمد خان: مورخہ 22/08/2024 کو چہلم شہدائے کربلا کے دوران امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے اجلاس منعقد کیا گیا جس میں ضلع کے پولیس افسران اور ضلعے بھر کے مختلف مکتب فکر کے مذہبی رہنماؤں سمیت، ضلعی امن کمیٹی، آرگنائیزر اور صحافی حضرات نے شرکت کی۔
اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا اس کے بعد ایس ایس پی صاحب نے تمام علماء کرام اور دیگر معززین و شرکاء کو ویلکم کیا اور چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر سیکورٹی و امن و امان کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ان سے مسائل معلوم کیے۔
اجلاس میں انچارج ڈی آئی بی نے چہلم کے سلسلے میں سیکورٹی پلان کے مطابق تجاویز پیش کیں اور سیکورٹی انتظامات کے متعلق آگاہ کیا۔ اس دوران ایس ایس پی صاحب نے تمام افسران کو سختی سے ہدایت جاری کی کہ پر امن چہلم کے انعقاد کیلئے علما کرام، امن کمیٹی، مختلف مکاتب فکر کے مذہبی رہنماؤں کو ساتھ لیکر چلیں۔ کسی کو بھی امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
اس موقع پر ایس ایس پی صاحب نے کہا کہ تمام جلوس کے روٹس پر سیکورٹی کا خاص خیال رکھا جائے گا تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو سکے، اس ضمن میں کوئی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ روایتی جلوسوں کے راستے پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں جن سے جلوس کے راستے کی مکمل مانیٹرنگ کی جائے گی.
دوران اجلاس ایس ایس پی صاحب نے کہا کہ تمام ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز و دیگر پولیس افسران کو ہدایت جاری کی کہ وہ اپنے حدود میں موجود رہے گیں اور دوران جلوسوں اور مجالس فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔
چہلم شہدائے کربلا کے دوران امن و امان کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے سوشل میڈیا پر کڑی نظر رکھی جائے گی اور واٹس ایپ کے تمام گروپ ایڈمن کو پیغام دیا گیا ہے کہ واٹس ایپ گروپوں میں کسی بھی قسم کی ایسی بات نہ کی جائے، جس سے دوسرے مکاتب فکر کے افراد کی دل آزاری ہو۔
سوشل میڈیا یا کسی بھی واٹس ایپ گروپ میں فرقے ورانہ تفریق یا ایسی بات جس سے مقصود کسی مکاتب فکر کی دل آزاری ہو تو متعلقہ گروپ ایڈمن اور میسیج رکھنے والے کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس حوالے سے ایس ایس پی آفیس میں ایک سیل بنایا گیا ہے۔
دوران اجلاس تمام شرکاء اور منتظمین نے پولیس کے سیکورٹی انتظامات کو سراہا اور اطمینان کا اظہار کیا۔ اور آخر میں دعا کا اہتمام کیا گیا۔