Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان عابد علی گڈانی بلوچ نے اپنے دفتر میں روزمرہ عوام کے مسائل سنے اور متعلقہ افسران کو جلد از جلد مسائل حل کرکے رپورٹ فراہم کرنے کی ہدایت جاری کیں
ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان عابد علی گڈانی بلوچ نے آج روزانہ کی بنیاد پر مورخہ 05.11.2024 بروز منگل کو اپنی دفتر میں روزمرہ عوام کے مسائل سنے۔
تمام درخواست گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے کے لیے متعلقہ ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور متعلقہ افسران کو بروقت احکامات جاری کیے گئے۔
اس موقع پر ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان نے کہا کہ میں روزانہ کی بنیاد پر عام لوگوں کے مسائل خود سنتا ہوں اور لوگوں کو انصاف کی فراہمی میری اولین ترجیح ہے۔ لوگوں کے مسائل جلد سے جلد حل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں
تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو سختی سے پابند کیا گیا ہے کہ شہریوں کی شکایات و مسائل حل کرنے پر توجہ دیں قانون کی روشنی و میرٹ پر درخواست گزاروں کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے
ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان نے عوام الناس کے لئے پیغام دیا کہ میری آفس کے دروازے ہر شہری کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں۔ میں عوام اپنے مسائل کے حل کے لیے بلاجھجک تشریف لائیں۔ اپنے مسائل مجھے بتائیں جو کہ فوری طور پر حل کر لیے جائیں گے.
ترجمان ٹنڈو محمد خان پولیس