Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ٹنڈو محمد خان کی معزز عدالت کا وسکی شراب فروشی میں ملوث 2 ملزمان کو 6, 6 ماہ قید اور 5, 5 ہزار جرمانے کی سزا کا حکم

ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان عابد علی گڈانی بلوچ کی جاری کردہ ہدایتوں پر منشیات فروشی کے جرائم میں ملوث ملزمان کے مقدمات کی تفتیش اور پراسکیوشن کے فرائض کو  پیشہ ورانہ انداز میں ادا کرنے سے مجرمان کو  کیفر کردار پہنچانے میں بہترین کامیابی۔

تھانہ تعلقہ ٹنڈو محمد خان کے کرائم نمبر 12/2024 میں گرفتار دونوں ملزمان کو 6 ماہ قید اور 5 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ تعلقہ ٹنڈو محمد خان نے مورخہ 05.03.2024 کو کارروائی کرتے ہوئے 2 وسکی شراب سپلائرز شہباز کھوسو اور رویش کوہلی  کو 40 عدد وسکی شراب کی بوتلوں کے ساتھ گرفتار کرکے مقدمہ درج کر دیا تھا۔ جس کی بہترین  تفتیش کے نتیجے میں آج بتاریخ 05.09.2024 کو جناب سول جج صاحب اینڈ جوڈیشل میجسٹریٹ- v ٹنڈو محمد خان نے جرم ثابت ہونے پر دونوں ملزمان کو  6  ماہ قید اور 5 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ معزز عدالت کے فیصلے پر عوام کا پولیس اور عدلیہ پر اطمینان میں اضافہ ہوا ہے۔

ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان نے بھترین تفتیش کرکے منشیات فروشوں کو سزا دلوانے میں اہم کردار ادا کرنے پر ایس ایچ او اور انویسٹیگیشن افسر کو شاباشی دی اور تعریفی اسناد سمیت نقد انعامات دینے کے احکامات جاری کیے۔

Crime #: 12/2024
U/S: 3/4 PEHO
PS: Taluka TMK.

ترجمان ٹنڈو محمد خان پولیس


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.