Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی ﷺ انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے ضلع ٹنڈو محمد خان میں سرکار دو عالم سرور کونین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادت کا دن انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے

جشن عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں ٹنڈو محمد خان سٹی سمیت ضلع بھر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ٹنڈو محمد خان پولیس کی جانب سے سیکورٹی انتظامات انتہائی سخت کیے گئے ہیں۔ پولیس سیکورٹی پلان جاری

 اس موقع پر ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان عابد علی گڈانی بلوچ نے   جشن عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں نکلنے والے جلوس کی سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور مزید جلوسوں، ریلیوں کے روٹس اور پُرنور محافل سمیت تمام تقریبات کو بھرپور سکیورٹی فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے۔

تمام ایس ڈی پی اوز صاحبان نے اپنے متعلقہ ایس ایچ اوز اور دیگر پولیس اسٹاف کے ہمراہ جشن عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں نکلنے والے جلوسوں اور ریلیوں کے روٹس کی مانیٹرنگ کی اور سیکورٹی پر مامور تھے۔

جشنِ عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر درود و سلام کی محفلیں سجا کر جلوس اور ریلیاں نکال کر آقائے دو جہاں سے محبت کا اظہار کیا جارہا ہے۔

12 ربیع الاول کا مرکزی جلوس یا رسول اللہ کمیٹی کے سربراہ سید اسماعیل شاہ کرمی کی قیادت میں ریلوے اسٹیشن سے برآمد ہوا جو مسجد اقصیٰ چوک، الفتاح چوک، ایس ایس پی آفیس، سٹی برج، سیرت النبی چوک، مرتضیٰ چوک، میر کا پڑ، مرکزی امام بارگاہ، مسجد علی سو ہوتا ہوا واپس مسجد اقصیٰ پر اختتام پذیر ہوا۔

ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان عابد علی گڈانی بلوچ نے جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر تمام اہل اسلام کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یہ دن ہر مسلمان کے دل میں عشق رسول ﷺ کی شمع روشن کرتا ہے حضور پاک ﷺ کے اسوہ حسنہ کو زندگی کا حصہ بنانا ہوگا اور حضور اکرم ﷺ کی دی گئی تعلیمات پر عمل کرنے کی ہدایت بھی دی۔


ترجمان ٹنڈو محمد خان پولیس


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.