Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ٹنڈو محمد خان پولیس کا کالے شیشے اور فینسی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن مسلسل جاری, چھوٹی بڑی 50 عدد گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی گئی

دوران چیکینگ سوزوکی آلٹو اور مہران کاروں میں لگی فینسی نمبر پلیٹ اور کالے شیشے آتار کر گاڑی مالکان کے خلاف مقدمات درج کرکے دونوں گاڑیوں کو ضبط کرلیا گیا

آئی جی سندھ جناب غلام نبی میمن اور ڈی آئی جی حیدرآباد رینج جناب طارق رزاق دھاریجو کے احکامات پر ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان عابد علی گڈانی بلوچ کی جانب سے کالے شیشوں اور فینسی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف جاری مہم میں پولیس کی کارروائیاں آج بھی جاری۔

آج مورخہ 13.10.2024 کو ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان عابد علی گڈانی بلوچ نے ضلع میں قائم سنیپ چیکینگ پوائنٹ اور ناکوں پر موجود پولیس افسران و جوانوں سے ان کی چیکینگ پوائنٹ پر ملاقات کی اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

تمام ایس ڈی پی اوز / ایس ایچ او کی زیر نگرانی ضلع بھر میں ناکے لگا کر سنیپ چیکینگ کی گئی جس دوران ٹوٹل 357 چھوٹی بڑی گاڑیوں کو چیک کیا جن میں سے 48 کالے شیشوں والی چھوٹی بڑی گاڑیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ فینسی نمبر والی 02 گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

جبکہ دوران سنیپ چیکینگ 2 کاروں سوزوکی آلٹو اور مہران میں لگے فینسی نمبر اور کالے شیشے اتار کر کار کے مالکان پردیپ کمار اور الھڈنو لاشاری کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا اور دونوں گاڑیوں کو ضبط کرلیا گیا۔

اس موقع پر ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان عابد علی گڈانی بلوچ نے کہا کہ رنگین شیشے اور فینسی نمبر پلیٹ والی گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف بلا تفریق قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے اس سلسلے میں آج ضلع ٹنڈو محمد خان پولیس کے ایس ایچ او ملاکاتیار اور آبادگار کی پرائیوٹ کاروں کے کالے شیشے اتار کر ان کو وارننگ جاری کی گئی ہے۔ 

 
ترجمان ٹنڈو محمد خان پولیس


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.