Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
◼️چہلم شہدائے کربلا کا مرکزی جلوس ضلع پولیس ٹنڈو محمد خان کی سخت اور فول پروف سیکیورٹی میں مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا اختتام پذیر ہو گیا ◼️ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان عابد علی گڈانی بلوچ نے چہلم شہدائے کربلا کا مرکزی جلوس کے گزرگاہوں کا دورہ کرتے ہوئے سیکورٹی انتظامات کا خود جائزہ
ٹنڈو محمد خان: تفصیلات کے مطابق بروز اتوار 19 صفر 1446 ھ 25 اگست 2024 کو چہلم شہدائے کربلا کا مرکزی جلوس ٹنڈو محمد خان سٹی سومرا محلا سے برآمد ہوکر مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا مرکزی امام بارگاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔
ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان عابد علی گڈانی بلوچ نے چہلم شہدائے کربلا کے مرکزی جلوس کا دورا کیا، پولیس اور رینجرز ڈپلائمنٹ اور مجموعی سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا. مجالس اور جلوسوں کے منتظمین سے ملاقاتیں کی, آج مختلف امام بارگاہوں میں مجالس منعقد کی گئی علم و ذوالجناح کے جلوس بھی برآمد ہوئے۔
چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر جلوسوں اور مجالس کی سیکورٹی کے لیے 400 سے زائد پولیس افسران و جوانوں سمیت رینجرز کے جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے۔ مرکزی جلوس کے روٹس کے درمیان آنیوالی منسلک گلیوں کو خاردار تاروں اور کناتوں سے سیل کیا گیا۔جبکہ پولیس کو زائرین کی تلاشی کے لیے مقامی رضاکارران کی مدد بھی حاصل ہے۔
جلوسوں اور مجالس کے سیکورٹی انتظامات انتہائی سخت کیے گئے ہیں اور جلوسوں کے روٹس پر CCTV کیمروں کے ذریعے نگرانی کی گئی۔ اس سلسلے میں کمانڈ اینڈ کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے جہاں پر جلوسوں و مجالس کو مانیٹر کیا گیا۔
چہلم حضرت امام حسین علیہ السّلام کا مرکزی جلوس سٹی ٹنڈو محمد خان سومرا محلا سے برآمد ہوا جو سیرت النبی چوک، سٹی برج، المرتضیٰ چوک، شاہی بازار، میر کا پڑ کے روائتی راستوں سے گزرنے کے بعد رات دیر تک جاری رہا جو مرکزی امام بار گاہ پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔
ترجمان ٹنڈو محمد خان پولیس