Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

یوم شھداء پولیس 04 اگست, 2024 ضلع پولیس ٹنڈو محمد خان کی طرف سے فرائض کی ادائیگی کے دوران شہید ہونے والے پولیس افسران اور جوانوں کی لازوال قربانیوں پر "یوم شہداء پولیس" منایا جا رہا ہے.


ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان عابد علی گڈانی بلوچ کی جانب سے مادر وطن پر قربان ہونے والے شہداء کو سلام - اس حوالے سے ایس ایس پی آفیس میں سلامی کی تقریب، قرآن خوانی اور ریلی کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب میں ڈی سی ٹنڈو محمد خان دھرمون بھاوانی، ضلع پولیس کے افسران و جوانوں، انڈس میڈیکل کالج کے سی ای او ڈاکٹر اقبال میمن، ڈسٹرکٹ بار کے صدر علی محمد میمن، تاجران میں کریم شیخ، سلیم گدی پٹہان، صدیق چھیپہ، میڈیا پرسن میں غلام نبی کیریو، مظفر رند، رائو غلام حسین، انصار گدی پٹہان، قاضی شمس، ساتھ فلاحی تنظیم کے عہدیداران پپو بلوچ، فیاض بھٹی، اسلم سموں، انور شیخ بشیر چشتی سمیت شہریوں، سول سوسائٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

 ضلع بھر کے تمام ڈی ایس پی صاحبان سمیت ضلع پولیس کے دیگر افسران نے اپنے جوانوں کے ساتھ مل کر اپنے علاقوں میں شہدائے پولیس کی قبروں پر حاضری دی، پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور فاتحہ خوانی کی.

تمام تھانوں، پولیس ھیڈکوارٹر، 15 مددگار مسجد، ایس ایس پی آفیس میں شہدا کی روحوں کو ایصال ثواب کیلئے قران خوانی کا اہتمام کیا گیا اور خیرات فی سبیل اللہ کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں ضلع پولیس کے افسران و جوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور شہیدوں کے بے مثال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہدا کے بلند درجات کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں. اس کے علاؤہ تمام آفیس، ہیڈکوارٹر۔ تھانہ جات پر شہیدوں کے تصاویر والے پینافلیکس اسٹیکر آویزاں کیے گئے. 

 اس کے بعد ایس ایس پی صاحب نے دیگر افسران و مہمانوں کے ہمراہ شہدائے پولیس کے ورثاء  /خاندانوں کے ساتھ ظھرانہ کیا، اور شہدائے پولیس کے بچوں کو پیار کیا اور گفٹ، پھولوں کے تحفے بھی پیش کیے.  اور اپنے فرائض کے دوران شھید ہونے والے پولیس افسران اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا آخر میں ملک اور قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں.

یوم شہداء پولیس کے موقع پر ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان عابد علی گڈانی بلوچ نے پولیس افسران اور اہلکاروں کی لازوال قربانیوں پر خراج تحسین پیش کیا امن کے قیام کیلئے پولیس نے لازوال قربانیاں دی ہیں، جرائم کے خاتمے اور عوام کے تحفظ کیلئے پولیس کا ہر افسر اور سپاہی جان ہتھیلی پر رکھے قانون کی عملداری اور فرض کی ادائیگی کیلئے ہر دم تیار ہے.


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.