Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان عابد علی گڈانی بلوچ کی زیر صدارت ضلع بھر کے تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور آفیس اسٹاف سے جنرل میٹنگ کا انعقاد کیا گیا
تفصیلات کے مطابق مورخہ 30 جولائی 2024 کو ایس ایس پی آفیس میٹنگ ہال میں ہونے والی میٹنگ کا آغاز تلاوت پاک سے کیا گیا جس میں ضلع کے تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز سمیت آفیس اسٹاف نے شرکت کی۔
ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان نے پچھلی منعقد ہونے والی میٹنگ کے (Minutes) کی بنیاد پر تمام احکامات کا جائزہ لیا تمام افسران کی کرائم اور منشیات کے خلاف کارروائیوں کی پروگریس کا الگ الگ جائزہ لیا.
تمام ایس ایچ اوز اور فیلڈ افسران کو ہدایت جاری کی کہ بجلی چوروں کے خلاف جاری مہم میں حیسکو ڈپارٹمنٹ کی طرف سے موصول ہونے والی شکایات اور درخواستوں پر کنڈا کنکشن و بجلی چوری میں ملوث صارفین کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں شروع کی جائیں اور مقدمات درج کیے جائیں۔
میٹنگ میں تمام ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کی گئی کہ ڈکیتی، چوری اور دیگر رپورٹ نہ ہونے والے جرائم (Unreported Crime) پر مقدمات کا فوری اندراج یقینی بنا کر شہریوں کو پولیس کی جانب سے ریلیف دینے میں ہرگز تاخیر نہ کی جائے۔
تمام افسران کو احکامات دیے گئے کہ ہم نے قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنے فرائض سر انجام دینے ہیں، امن و امان قائم رکھنے کے ساتھ جرائم اور منشیات کو کنٹرول کرنا ہے، موٹر سائیکل چوری کی روک تھام کے لیے بہتر حکمت عملی بنانے کے ساتھ پیٹرولنگ کو یقینی بنایا جائے.
دوران میٹنگ ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان نے پولیس افسران کو سختی سے حکم دیا کہ وہ کینسر کا مرض پھیلانے والے نشہ آور گٹکا، مین پوری اور سفینہ گٹکا سمیت منشیات آئس، ہیروئین، چرس فروشی کے خلاف زیرو ٹالیرینس پالیسی کے تحت مزید کارروائیاں تیز کی جائیں. اس حوالے سے کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
تمام افسران اس بات کو یقینی بنائیں کہ ڈی این اے پراپرٹی، کیمکل رپورٹ اور دیگر ضروری کارروائیاں مکمل کرنے کہ بعد مقدمات سے منسلک کرکے متعلقہ عدالتوں میں پیش کریں۔
تمام ایس ڈی پی اوز / ایس ایچ اوز FIR کے فوری اندراج کو یقینی بنائیں، میرٹ کی بنیاد پر چالان مکمل کرکے متعلقہ عدالتوں میں پیش کریں۔ اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ کوئی بے گناہ کسی مقدمہ میں چالان نہ ہو۔
میٹنگ میں مفرور و اشتہاری ملزمان کے رکارڈ کا بھی جائزہ لیا گیا جس میں روپوش و اشتہاری ملزمان کے خلاف جاری کارروائیوں پر ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مفرور اور اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے عمل کو مزید تیز اور نتیجہ خیز بنائیں۔
پوائنٹ می ان لائن حاضری ایپلیکیشن میں ان لائن حاضری کا جائزہ لیا گیا اور روزانہ کی بنیاد پر اپنی حاضری کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے گئے، کوتاہی کی صورت میں محکمانہ کارروائی میں عمل میں لائی جائے گی۔ جبکہ غیر حاضر رہنے والے پولیس افسران و جوانوں کو ایس ایس پی صاحب نے اپنے دفتر میں طلب کرلیا ہے۔