Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان حسیب جاوید سومار میمن کے احکامات پر ایس ایچ او تھانہ ملاکاتیار کی بڑی کارروائی, کیٹیگری +A فہرست میں شامل چرس اور ائیس کا سپلائر گرفتار، ملزم کے قبضے سے 3 کلو چرس برآمد، مقدمہ درج دیگر کارروائیوں میں 2 منشیات فروش ملزمان گرفتار جن سے 1 کلو سے زائد چرس اور 410 مین پوڑیاں برآمد کرکہ مقدمات درج کرلیے گئے
ایس ایچ او تھانہ ملاکاتیار کی جانب سے خفیہ اطلاع پر اپنے اسٹاف کے ہمراہ بڑی کارروائی، دوران گشت کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات چرس اور آئیس سپلائر محمد اسحاق عرف ملاں سومرو سکنہ گاؤں سلیمان سومرو کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضے سے 3 کلو چرس برآمد کرلی گئی ہے۔
واضح رہے کہ گرفتار ملزم مطلوب منشیات ملزمان کی کیٹیگری +A فہرست میں شامل تھا اور عرصہ دراز سے منشیات، چرس اور آئیس فروشی کے دھندے میں ملوث رہا ہے، گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ ملاکاتیار پہ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکہ مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
◼️تھانہ ٹنڈو محمد خان سٹی
ایس ایچ او تھانہ ٹنڈو محمد خان سٹی نے اپنے دیگر ماتحت پولیس اسٹاف کے ہمراہ کارروائی ایک چرس سپلائر عامر کمبھار سکنہ ٹالپر کالونی کو گرفتار کرلیا جس کے قبضہ سے ایک کلو 20 گرام چرس برآمد کرکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
◼️تھانہ شیخ بھرکیو
ایس ایچ او تھانہ شیخ بھرکیو نے دوران گشت اپنے ماتحت پولیس اسٹاف کے ہمراہ کارروائی, کیٹیگری B فہرست میں شامل مین پوڑی گٹکے کا سپلائر شاہنواز عبد الرحمان عرف شانی جسکانی کو گرفتار کرلیا، جس کے قبضے سے 410 عدد مضر صحت مین پوڑیاں برآمد کرکہ مقدمہ درج کر لیا۔
ترجمان ٹنڈو محمد خان پولیس