Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

▪️انسدادِ پولیو مہم 13 تا 19 اپریل 2026

پولیو سے محفوظ پاکستان

*◼️ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس طارق رزاق خان دھاریجو حیدرآباد رینج اور کمشنر حیدرآباد ڈیویژن فیاض حسین عباسی نے ضلع ٹنڈو محمد خان کا تفصیلی دورا کیا

◼️ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان حسیب جاوید سومار میمن اور ڈی سی ٹنڈو محمد خان دھرموں بھوانی نے استقبال کیا

تفصیلات کے مطابق آج 14.04.2026 کو ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس طارق رزاق خان دھاریجو حیدرآباد رینج طارق رزاق دھاریجو نے کمشنر حیدرآباد ڈیویژن فیاض حسین عباسی کے ہمراہ ضلع ٹنڈو محمد خان پہنچے جہاں انسدادِ پولیو مہم کے متعلق آگاہی دی اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور شہر کے مختلف علاقوں، پولیو ٹرانسٹ اور فکسڈ پوائنٹس کا دورہ کیا اور پولیو ویکسینیٹر اسٹاف سے مسائل دریافت کیے، ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران و اہلکاروں کو بریفننگ دی.

بعد ازاں ڈی آئی جی حیدرآباد نے کمشنر حیدرآباد کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹنڈو محمد خان کا دورا کیا وہاں بچوں پولیو کے قطرے پلانے کے فکسڈ پوائنٹ پر چھوٹے بچوں کے والدین سے ملاقات کی اور پولیو مہم کے حوالے سے آگاہی دی۔

ضلع میں جاری پولیو مہم کی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کیلئے ڈی آئی جی صاحب اور کمشنر صاحب نے ضلع کے مختلف علاقوں ٹنڈو سائنداد، سجاول چوک، سول ہسپتال سمیت دیگر علاقوں کا دورہ کیا۔ دوران وزٹ ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان, ڈی سی ٹنڈو محمد خان, ڈی ایچ او، ڈی ایس پی ٹنڈو محمد خان اور انچارج ڈی آئی بی بھی ہمراہ تھے۔

اس موقع پر ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان حسیب جاوید سومار میمن نے سیکورٹی انتظامات اور دیگر امور کے متعلق ڈی آئی جی صاحب اور کمشنر صاحب کو تفصیلی بریفننگ دیتے ہوئے کہا کہ تمام پولیو ٹیمیں اور ہیلتھ ورکرز پولیس کی سخت سکیورٹی حصار میں اپنا قومی فریضہ نبھانے کے لیے منزلوں کی جانب رواں دواں ہیں اور پولیس سکیورٹی پلان جاری کردیا گیا ہے.

سکیورٹی پلان کے مطابق انسدادِ پولیو مہم کے دوران پولیس کے 400 سے زائد افسران و جوان اور لیڈیز پولیس اسٹاف اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ موبائل ٹیموں اور ٹرانزسٹ ٹیموں کے ہمراہ بھاری نفری سمیت ضلع بھر میں تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز آن روڈ ہیں اور بذات خود سیکورٹی انتظامات کی برائے راست نگرانی کررہے ہیں۔

ترجمان ٹنڈو محمد خان پولیس


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.