Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ٹنڈو محمد خان کی معزز عدالت کا مین پوڑی اور سفینہ گٹکا فروشی میں ملوث 2 ملزمان کو 2 سال قید اور ایک لاکھ جرمانے کی سزا کا حکم
ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان عابد علی گڈانی بلوچ کی جاری کردہ ہدایتوں پر مین پوڑی گٹکا فروشی کے جرائم میں ملوث ملزمان کے مقدمات کی تفتیش اور پراسکیوشن کے فرائض کو پیشہ ورانہ انداز میں ادا کرنے سے مجرمان کو کیفر کردار پہنچانے میں بہترین کامیابی۔
تھانہ تعلقہ ٹنڈو محمد خان کے کرائم نمبر 50/2024 میں گرفتار دونوں ملزمان کو 2 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ تعلقہ ٹنڈو محمد خان نے مورخہ 17.05.2024 کو کارروائی کرتے ہوئے 2 بدنام زمانہ مین پوڑی گٹکا سپلائرز ندیم گدی پٹھان اور گلشیر گھرانو کو 5000 عدد مضر صحت مین پڑیوں اور 1100 عدد سفینہ گٹکا کے ساتھ گرفتار کرکے مقدمہ درج کر دیا تھا۔ جس کی بہترین تفتیش کے نتیجے میں آج بتاریخ 01.11.2024 کو جناب سول جج اینڈ جوڈیشل میجسٹریٹ- v ٹنڈو محمد خان محترمہ الماس بتول صاحبہ کی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر دونوں ملزمان کو 2 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ معزز عدالت کے فیصلے پر عوام کا پولیس اور عدلیہ پر اطمینان میں اضافہ ہوا ہے۔
ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان نے بھترین تفتیش کرکے منشیات فروشوں کو سزا دلوانے میں اہم کردار ادا کرنے پر ایس ایچ او اور انویسٹیگیشن افسر کو شاباشی دی اور تعریفی اسناد سمیت نقد انعامات دینے کے احکامات جاری کیے۔
Crime #: 50/2024
U/S: 8 Mainpuri Ghutka Act.
PS: Taluka TMK.
ترجمان ٹنڈو محمد خان پولیس