Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
◼️ ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان عابد علی گڈانی بلوچ کی جانب سے اپنے آفیس میں ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد کیا گیا ◼️ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس ملازمین کی حوصلہ افزائی جبکہ غفلت و لاپرواہی برتنے والوں کو محکمانہ سزائوں کے احکامات جاری
اردلی روم میں ضلع ٹنڈو محمد خان کے مختلف تھانوں، پولیس ہیڈکوارٹر، چوکیوں اور دیگر یونٹس سے ٹوٹل 64 پولیس افسران و اہلکار پیش ہوئے.
ایس ایس پی صاحب کے سامنے پیش ہونے والوں کے مسئلے و مسائل سنے گئے اور موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کیے گئے جبکہ دیگر پولیس آفیسرز و اہلکاروں سے ان کو دیے گئے شوکاز نوٹس کے متعلق جواب طلب کیے گئے اور ان کا موقف سنا گیا۔
جن میں سے 31 پولیس افسران و اہلکاروں کو فرائض میں غفلت برتنے پر محکمانہ سزا (سینشور مائنر پنشمینٹ) دی گئی، 19 افسران و اہلکاروں کے جواب سے مطمئن ہوکر شوکاز نوٹس فائل کردیے گئے.
01 اہلکار کو فائن جرمانہ جبکہ 03 جوانوں کو ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے پر وارننگ دی گئی اور 02 کو ان کے جوابات تسلی بخش نہ ہونے پر آئندہ اردلی روم میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا۔ 08 اہلکاروں کو ان کی خواہش پر تبادلہ کردیا گیا۔
اے ایس آئی موسیٰ آرائیں تعیناتی تھانہ بی سیکشن کو ان کی ناچاکی اور علاج معالجے کے لیے پر 20 دن کی چھٹی منظور کرلی گئی.
دوران اردلی روم متعدد افسران و جوانوں نے اپنے مسائل سے آگاہ کیا جو اسی وقت حل کرنے کے احکامات جاری کیے گئے، جبکہ پولیس ملازمین کے ویلفیئر اور فلاح مسائل فوری حل کرنے کے لیے انچارج ویلفیئر کو ہدایات جاری کی گئی۔
اس موقع پر ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان نے کہا کہ پولیس کی کارکردگی بہتر کرنے کے لئے احتساب کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ پولیس ملازمت میں سزا اور جزا اکھٹے چلتے ہیں۔ جس طرح ڈیوٹی کے دوران اختیارات سے تجاوز کرنے اور ناقص کارکردگی پر سزا ئیں دی جاتی ہیں اسی طرح دوران ڈیوٹی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر پولیس افسران و اہلکاروں کو انعامات اور اسناد سے نوازا جاتا ہے۔
اردلی روم میں ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان عابد علی گڈانی نے ضلع ٹنڈو محمد خان پولیس کے افسران، جوانوں اور لیڈیز پولیس میں کرائم اور منشیات فروشوں کے خلاف اچھی کارکردگی دکھانے پر اور ان کی حوصلہ افزائی کی لیے تعارفی سرٹیفکیٹ CC-III اور نقد رقم تقسیم کیے۔
ترجمان ٹنڈو محمد خان پولیس