Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ایس ایچ او تھانہ ملاکاتیار نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ایکٹو کرمنل کو گرفتار کرلیا جس کے قبضے سے ایک غیر قانونی اسلحہ پسٹل، گولیاں اور ایک مشکوک موٹر سائیکل برآمد کرلی۔ ◼️ ٹنڈو محمد خان پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 3 بدنام زمانہ منشیات فروشوں سمیت 6 ملزمان کو حراست میں لے لیا جن سے 2 کلو سے زائد چرس، 4050 عدد مین پوڑیاں اور 1055 عدد سفینہ گٹکا برآمد کرکہ مقدمات درج کرلیے
ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان عابد علی گڈانی بلوچ کی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔
تھانہ ملاکاتیار
ایس ایچ او تھانہ ملاکاتیار نے اپنے دیگر پولیس اسٹاف کے ہمراہ جرائم پیشہ افراد کے کارروائیاں کرتے ہوئے ایک ایکٹو کرمنل جمیل ولد محمد اسماعیل بڑدی کو غیر قانونی اسلحہ پسٹل اور ایک مشکوک موٹر سائیکل سمیت گرفتار کرلیا۔
دوران گشت جرم کے ارادے سے کھڑے ملزمان سے پولیس مقابلہ، ملزمان نے پولیس کو اتا دیکھ کر فائرنگ شروع کردی، جس پر پولیس نے جوابی فائرنگ کرتے ہوئے حکمت عملی سے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا جس کے قبضے سے ایک مشکوک موٹر سائیکل اور ایک عدد بغیر لائسنس اسلحہ TT پسٹل بمعہ 2 گولیاں برآمد کرلی گئی۔ جبکہ ملزم کے دیگر 2 ساتھی بھاگنے میں کامیاب ہو گئے۔ جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
گرفتار اور مفرور ملزمان کے خلاف تھانہ ملاکاتیار پہ پولیس مقابلے اور غیر قانونی اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے.
FIR#. 69/2024
U/S: 324, 353, 398, 401 PPC
PS: Mulakatiar
FIR#. 70/2024
U/S: 23 (i) A, Sindh Arma Act
PS: Mulakatiar.
تھانہ سٹی ٹنڈو محمد خان
ایس ایچ او تھانہ سٹی ٹنڈو محمد خان نے پولیس اسٹاف کے ہمراہ دوران پیٹرولنگ کارروائی کرتے ہوئے 2 بدنام زمانہ چرس سپلائرز ملزمان پیر بخش عرف پیرو کمبھار اور الھبخش کمبھار کو گرفتار کرلیا جن سے 2 کلو 140 گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا.
FIR#. 266/2024
U/S: 9 (I) 3 (C) CNS.
PS: T.M.Khan city.
تھانہ سٹی کی دیگر کارروائیاں
ایس ایچ او تھانہ سٹی ٹنڈو محمد خان نے پولیس اسٹاف کے ہمراہ دوران پیٹرولنگ دیگر مختلف کارروائیوں میں 2 مین پوڑی سپلائر ملزمان بشیر گاھو اور عاقل راجپوت کو گرفتار کرلیا جن سے 1750 عدد مضر صحت مین پوڑیاں برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مین پوڑی گٹکا ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیے.
FIR#. 264/2024
U/S: 8، 10 SPPMSGM Act.
PS: T.M.Khan city.
FIR#. 265/2024
U/S: 8، 10 SPPMSGM Act.
PS: T.M.Khan city.
تھانہ بی سیکشن ٹنڈو محمد خان
ایس ایچ او تھانہ بی سیکشن ٹنڈو محمد خان نے پولیس اسٹاف کے ہمراہ دوران پیٹرولنگ بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک بدنام زمانہ مین پوڑی سپلائر ملزم مزمل سومرو کو گرفتار کرلیا جس کے قبضہ سے 10 پاکیٹ سفینہ گٹکا اور 1000 عدد مین پوڑیاں برآمد کرلی ملزم کے خلاف مین پوڑی گٹکا ایکٹ کے تحت مقدم درج کر لیا.
FIR#. 152/2024
U/S: 8 ، 10 SPPMSGM Act.
PS: B Section TMK.
تھانہ بلڑی شاہ کریم
ایس ایچ او تھانہ بلڑی شاہ کریم نے پولیس اسٹاف کے ہمراہ دوران گشت کارروائی کرتے ہوئے ایک مین پوڑی سپلائر ملزم اصغر عرف لالو سٹھیو کو گرفتار کرلیا جس کے قبضہ سے 1000 عدد مین پوڑیاں برآمد کرلی ملزم کے خلاف مین پوڑی گٹکا ایکٹ کے تحت مقدم درج کر لیا.
FIR#. 107/2024
U/S: 8 ، 10 SPPMSGM Act.
PS: Bulri Shah Karim.
ترجمان ٹنڈو محمد خان پولیس