Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ضلع پولیس ٹنڈو محمد خان کی جانب سے ضلع بھر میں صفائی ستھرائی کی ہفتہ وار مہم کا آغاز ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان نے تمام پولیس کی گاڑیوں و موٹر سائیکلیوں کی انسپیکشن کی.

آئی جی سندھ غلام نبی میمن اور ڈی آئی جی حیدرآباد رینج طارق رزاق دھاریجو کے احکامات کی روشنی میں آج مورخہ 20.09.2025  بروز ہفتہ ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان حسیب جاوید سومار میمن کی جانب سے ضلع ٹنڈو محمد خان کے تمام پولیس اسٹیشن، پولیس محکمہ کی عمارات،  پولیس ھیڈکوارٹر، 15 مدد گار، اور دیگر آفیس کی صفائی ستھرائی کی گئی۔

جس میں تمام افسران و جوانوں نے اپنے متعلقہ افسران کی نگرانی میں دلچسپی سے صفائی کے عمل میں حصہ لیا اور اپنے اپنے تھانوں، عمارات، سرکاری گاڑیوں، موٹر بائیک، اسلحہ جات، لاک اپ, مال خانا جات کی صفائی ستھرائی کی گئی. 

اس کے علاو ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان نے تمام سرکاری موبائلز، گاڑیوں و موٹر سائیکلوں، پرزن وین، ماسٹر ٹرک کی انسپیکشن کی گئی اور ان کی صفائی ستھرائی کا معائنہ کیا گیا۔

اس موقع پر ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان نے کہا کہ آج صفائی ستھرائی کا دن منانے کا مقصد مینٹیننس کو بہتر کرنا اور نظم  ضبط کو برقرار رکھنا ہے۔

ترجمان ٹنڈو محمد خان پولیس


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.