Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

تربیتی ورکشاپ بسلسلہ انسدادِ پولیو مہم ڈیوٹی انسدادِ پولیو مہم کے دوران سیکورٹی ڈیوٹی سرانجام دینے والے پولیس آفیسرز و اہلکاروں کی ٹریننگ کے لیے تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا


 تفصیلات کے مطابق:- ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان عابد علی گڈانی بلوچ کی جانب سے آئی جی سندھ جناب غلام نبی میمن صاحب اور ڈی آئی جی حیدرآباد رینج جناب طارق رزاق دھاریجو صاحب کے احکامات پر انسدادِ پولیو مہم کے سلسلے میں سیکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دینے کے لیے پولیس افسران و اہلکاروں کے لیے ایک روزہ ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا.

ایک روزہ تربیتی ورکشاپ ایس ایس پی آفیس کے کانفرنس ہال  میں منعقد ہوا جس میں دوران انسدادِ پولیو مہم ڈیوٹی پر مامور تمام ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز، پولیس لائن اسٹاف، تمام تھانوں، خواتین پولیس اہلکاروں، آفیس اسٹاف سمیت دیگر یونٹس کے پولیس افسران و اہلکاروں نے شرکت کی۔ پولیس سیکورٹی آرڈر کا جائزہ لیا گیا۔

ڈاکٹر میمونا عرفان، ڈی ایس او WHO نے پولیو مہم کے متعلق تفصیلی آگاہی دی جبکہ پولیس کے افسران ڈی ایس پی سید مجاہد علی شاہ اور انسپکٹر  فضل شاہ نے پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دینے کی تربیت فراہم کی اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ رونما ہونے کی صورت میں حفاظتی اقدامات کرنے کے متعلق تربیت دی۔

اس موقع پر ڈی ایس پی سید مجاہد علی شاہ نے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان عابد علی گڈانی بلوچ اور ڈی سی ٹنڈو محمد خان شاہزیب شیخ کے احکامات پر یہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں ضلع پولیس کی جانب سے انسدادِ پولیو مہم حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کے متعلق مختلف اقدامات کے متعلق آگاہ کیا گیا جس میں پولیو ورکرز کی سیکورٹی اولین ترجیح ہے اور ارد گرد مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنا ہے.


 ترجمان ٹنڈو محمد خان پولیس


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.