Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان حسیب جاوید سومار میمن کے احکامات پر ضلع بھر میں مطلوب ملزمان کی کیٹیگری ++A فہرست میں شامل 03 ملزمان سمیت 07 ملزمان گرفتار, جن میں 3 خواتین شامل ہیں ملزمان کے قبضے سے 3 کلو سے زائد چرس، 20 کلو مین پوڑی گٹکا چورا اور 25 لیٹرز کچی شراب برآمد کرکہ مقدمات درج کرلیے- ایک رکشہ پولیس تحویل میں لے لیا گیا ہے

تھانہ ٹنڈو محمد خان سٹی
ایس ایچ او تھانہ سٹی کا اپنے ماتحت پولیس اسٹاف کے ہمراہ کارروائی میں ملزمان کی کیٹیگری ++A  فہرست میں شامل منشیات فروش  محمد بلال بروہی کو گرفتار کرلیا جس سے ایک کلو 130 گرام چرس برآمد کرکہ مقدمہ درج کرلیا۔

گرفتار ملزم مطلوب ملزمان منشیات  کی کیٹیگری ++A فہرست میں شامل تھا جو عرصہ دراز سے منشیات چرس کے دھندے میں ملوث رہا ہے۔

تھانہ ملاکاتیار
ایس ایچ او تھانہ ملاکاتیار کا اپنے ماتحت پولیس اسٹاف کے ہمراہ بڑی کارروائی، منشیات کی کیٹیگری ++A  فہرست میں شامل چرس سپلائر  عبدالستار عرف کالا سومرو کو گرفتار کرلیا جس سے ایک کلو 30 گرام چرس برآمد کرکہ مقدمہ درج کرلیا 

گرفتار ملزم مطلوب منشیات ملزمان کی کیٹیگری ++A فہرست میں شامل تھا جو عرصہ دراز سے منشیات چرس کے دھندے میں ملوث رہا ہے۔

تھانہ بی سیکشن ٹنڈو محمد خان
ایس ایچ او تھانہ بی سیکشن ٹنڈو محمد خان کا اپنے ماتحت پولیس اسٹاف کے ہمراہ بڑی کارروائی، منشیات کی کیٹیگری ++A  فہرست میں شامل چرس سپلائر  تیمور قمبرانی کو گرفتار کرلیا جس سے ایک کلو 104 گرام چرس برآمد کرکہ مقدمہ درج کرلیا 

گرفتار ملزم مطلوب منشیات ملزمان کی کیٹیگری ++A فہرست میں شامل تھا جو عرصہ دراز سے منشیات چرس کے دھندے میں ملوث رہا ہے۔

تھانہ بی سیکشن کی دوسری کارروائی
ایس ایچ او تھانہ بی سیکشن ٹنڈو محمد خان کا اپنے دیگر ماتحت پولیس اسٹاف کے ہمراہ دوران چیکینگ کارروائی ایک مین پوڑی چورا سپلائرز سلمان پٹھان کو گرفتار کرلیا جس کے قبضے سے 20 کلو مین پوڑی چورا خام مال اور 300 عدد مضر صحت مین پوڑیاں برآمد کرکہ مقدمہ درج کرلیا۔ جبکہ مین پوڑی چورا خام مال کی سپلائی میں زیر استعمال ایک رکشہ کو پولیس تحویل میں لے لیا۔

تھانہ وومین ٹنڈو محمد خان
ایس ایچ او وومین ٹنڈو محمد خان نے تھانہ سٹی و دیگر پولیس اسٹاف کے ہمراہ کارروائی 3 خواتین کچی شراب ٹھرو فروش مسمات عزمہ جسکانی- لطیفہ جسکانی - آداں جسکانی کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے 25 لیٹرز کچی شراب ٹھرو پلاسٹک گیلن کے ساتھ برآمد کرکہ مقدمہ درج کر لیا۔

ترجمان ٹنڈو محمد خان پولیس


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.