Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان عابد علی گڈانی بلوچ کی زیر صدارت ضلع کے ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز, محرر اور سنگین نوعیت کے مقدمات کے (Complainant) کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد
تفصیلات کے مطابق:- ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان عابد علی گڈانی بلوچ کی زیر صدارت میٹنگ ایس ایس پی آفیس میٹنگ ہال میں منعقد گی گئی میٹنگ میں آئی جی سندھ جناب غلام نبی میمن اور ڈی آئی جی حیدرآباد رینج جناب طارق رزاق دھاریجو کی جانب سے منعقدہ پچھلی میٹنگ کے (Minutes) کی بنیاد پر تمام احکامات کا جائزہ لیا گیا۔
1. قتل اور دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات کے مدعی (Complainant) کو ایس ایس پی آفیس میں مدعو کیا گیا اور ان کی طرف سے درج مقدمات میں اشتہاری و روپوش ملزمان کے حوالے سے گفتگو کی گئی اور موقع پر متعلقہ ایس ایچ او کو مقدمات میں روپوش و اشتہاری ملزمان کی گرفتار کے احکامات جاری کیے گئے۔
2. دوران میٹنگ تمام ایس ڈی پی کو احکامات جاری کیے گئے کہ Formal Inspection اپنی متعلقہ سب ڈویژن کی 3 دن کے دوران مکمل کرکے ایسی رپورٹس روانہ کریں۔
3. تمام ایس ایچ اوز قتل کے مقدمات کی خود تفتیش کرینگے اس کے علاؤہ گرفتار ملزمان کی شناخت پریڈ کروائیگے اور اس کے ساتھ بہترین تفتیش, بھرپور پیروی انتہائی پروفیشنل طریقے سے کی جائے.
4. ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز روزانہ کی بنیاد پر تھانوں یا آفیس میں لوگوں کے مسائل خود سنے گیں اور شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں اور کوئی فریادی تھانہ یا آفیس میں فریاد لیکر آتا ہے تو مقدمہ کے اندراج کو یقینی بنایا جائے اور میرٹ کی بنیاد پر تفتیش مکمل کرکے چالان متعلقہ عدالتوں میں پیش کریں، اس بات کا خیال رکھیں کہ کوئی بے گناہ کسی مقدمہ میں چالان نہ ہو۔
5. قتل سمیت سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب روپوش و اشتہاری ملزمان کے جاری مہم میں گرفتاری کیلئے موثر حکمت عملی کے تحت سخت کریک ڈاؤن شروع کیا جائے۔
6. ایس ایچ او اپنے محرر اسٹاف کو پابند کریں کے تھانہ جات کی صفائی ستھرائی اور دیگر رکارڈ کو آپ ڈیٹ رکھیں۔ اور روزانہ کی بنیاد پر تھانہ پر موجود اسلحہ و ایمونیشن کی انسپکشن کریں اور آئل وغیرہ کا خیال رکھیں۔
7. آمن و امان قائم رکھنے کے لیے موٹر سائیکل چوری اور چھیننے کی وارداتوں میں ملوث جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے اور اپنے تھانوں کی حدود میں گشت کو روزانہ کی بنیاد پر جاری رکھیں.
8. موٹر سائیکل اور دیگر چوری شدہ سامان خریدنے اور فروخت کرنے والے اسکریپ ڈیلرز کے خلاف کارروائیاں کریں اس کے علاؤہ موٹر سائیکل شو روم مالکان اور موبائل فون ڈیلرز کی تفصیلات لیں اور موٹر سائیکلیں اور موبائل فون خرید و فروخت کرنے والے لوگوں کی مکمل تفصیلات روزانہ کی بنیاد پر تھانہ پر مہیا کرنے کے حوالے سے نوٹس جاری کریں۔
9. منشیات، چرس، کرسٹل آئیس، مین پوڑی گٹکا کے استعمال اور فروخت کی روک تھام اور اس مکروہ دھندے میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کریں۔
10. ضلع کے تمام ھیڈ محرر کو تبادلے کے وقت مالخانہ کا چارج لینے اور دینے میں کسی قسم کی کوتاہی نہ کرنے کی ہدایت کی گئی اور سب کو چارج مکمل کرنے کا پابند کیا
11. ایس ایس پی صاحب نے تمام محرر اور آئی ٹی انچارج کو سختی سے احکامات جاری کیے کہ PSRMS ایپلیکیشن میں تمام مقدمات کے حوالے سے انٹریاں، روزنامچہ، مقدمات کی پوزیشن، پولیس رجسٹرز، مفرور و اشتہاری ملزمان کا اندراج سمیت تمام انٹریز کا بروقت اندراج کو یقینی بنائیں. اچھی کارکردگی پر شاباشی اور تعریفی سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔
ترجمان ٹنڈو محمد خان پولیس