Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

منشیات فروشوں اور گٹکا/ماوا مافیا کے خلاف بھرپور اور مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔

📢 پریس ریلیز

ضلع عمرکوٹ

بتاریخ: 25 جنوری 2026

ایس ایس پی عمرکوٹ عزیر احمد کی ہدایات پر ضلع عمرکوٹ میں جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں اور گٹکا/ماوا مافیا کے خلاف بھرپور اور مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں عمرکوٹ پولیس نے مختلف تھانوں کی حدود میں علیحدہ علیحدہ کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے۔

🔹 تھانہ پٹھورو

پٹھورو پولیس نے کارروائی کے دوران ملزم علی احمد ولد اللہ رکھيو بھٹی سکنه عثمان بھٹی تعلقہ پٹھورو کو گرفتار کیا، جو کرائم نمبر 02/2026 میں دفعات 381-A، 34 PPC کے تحت ملوث تھا۔

کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے چوری شده موٹر سائیکل CD-70 ماڈل 2025، کالا رنگ، نمبر نل، انجن نمبر CDP-837087، چیسیس نمبر JF-718254 برآمد کی گئی۔

🔹 تھانہ کنری

کنری پولیس نے منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم رضا ولد حسین بلوچ سکنه بلوچ پارو کنری کو گرفتار کیا،

جبکہ ملزم سرفراز عرف گجر بلوچ اس مقدمہ میں ملوث پایا گیا۔

ملزم کے قبضے سے 240 گرام چرس اور نقد رقم 500 روپے برآمد کی گئی۔

ملزم کے خلاف کرائم نمبر 20/2026 دفعات 9(1) 3-A سندھ کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹنس ایکٹ 2024 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

🔹 تھانہ کنری

کنری پولیس نے مزید منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم سرفراز عرف گجر ولد عبدالستار مکرانی بلوچ سکنه بلوچ پارو کنری کو گرفتار کیا، جو پہلے سے کرائم نمبر 20/2026 میں بھی ملوث پایا گیا۔

جبکہ ملزم لال محمد عرف گبوک مکراني اس مقدمہ میں ملوث پایا گیا۔

ملزم کے قبضے سے 520 گرام چرس برآمد کی گئی۔

ملزم کے خلاف کرائم نمبر 21/2026 دفعات 9(1) 3-B سندھ کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹنس ایکٹ 2024 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

🔹 تھانہ عمرکوٹ سٹی

عمرکوٹ سٹی پولیس نے گٹکا و ماوا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم بھگوان داس ولد سترام داس مالہی سکنه شيوانی پارو عمرکوٹ کو گرفتار کیا۔

ملزم کے قبضے سے 5 پیکٹ آداب 500 پوری برآمد کی گئی۔

ملزم کے خلاف کرائم نمبر 17/2026 دفعات 4، 5، 8 سندھ پروہیبیشن آف گٹکا و ماوا ایکٹ 2019 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

🔹 تھانہ عمرکوٹ سٹی

عمرکوٹ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم شفیح محمد ولد محمد حسن انڑ سکنه مومل ماری عمرکوٹ کو گرفتار کیا۔ ملزم کرائم نمبر 16/2026 میں دفعات 506(ii)، 447، 504، 34 PPC کے تحت مطلوب تھا۔ ملزم کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

ایس ایس پی عمرکوٹ عزیر احمد نے ہدایات جاری کی ہیں کہ جرائم، منشیات اور گٹکا/ماوا کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں اور ضلع میں امن و امان کی فضا کو ہر صورت برقرار رکھا جائے۔

📌 ترجمان ضلع پولیس عمرکوٹ

میڈیا سیل


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.