Sindh Police Welfare
The Welfare Branch was Established after the Framing of Sindh Police Welfare Fund Rule-1979.
The Welfare Branch is supervised by the AIGP Welfare under the Administrative Control of IGP Sindh.
ایس ایس پی عمرکوٹ نے ضلع عمرکوٹ کے مرحوم پولیس کانسٹیبلز کے ورثاءکو گروپ انشورنس کے چیک تقسیم کیئے۔
آج مورخہٕ 06 مارچ 2025 کو ایس ایس پی عمرکوٹ عزیر احمد نے عمرکوٹ پولیس کے مرحوم پولیس کانسٹیبلز Pc/ نواب اور Pc/ نزر کی بیواہوں کو چار لاکھ سنتیس ہزار پانچ سو روپے (=/437500) کے گروپ انشورنس کی مد میں دیئے گئے چیک تقسیم کیئے۔
ایس ایس پی عمرکوٹ عزیر احمد (PSP) نے آج اپنے دفتر میں ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے پولیس ملازمین کو دیوالی کے تحائف پیش کیے۔
اس موقع پر ایس ایس پی عمرکوٹ نے کہا کہ دیوالی روشنیوں، خوشیوں اور امن و محبت کا تہوار ہے جو باہمی احترام اور بین المذاہب ہم آہنگی کا پیغام دیتا ہے۔ پولیس فورس میں تمام افسران و اہلکار، چاہے وہ کسی بھی مذہب یا عقیدے سے ہوں، عوام کی خدمت اور امن کے قیام کے لیے یکساں طور پر کوشاں ہیں۔
ایس ایس پی عمرکوٹ نے ہندو ملازمین کو دیوالی کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ تحائف وصول کرنے والے ملازمین نے ایس ایس پی عمرکوٹ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ اقدام پولیس فورس میں بھائی چارے، احترام اور اتحاد کے جذبے کو فروغ دیتا ہے۔