Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ضلع عمرکوٹ میں بین المسالک ہم آہنگی، مذہبی رواداری، اور پائیدار امن و امان کے قیام کے لیے *ایس ایس پی عمرکوٹ جناب عزیر احمد* کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس

*پریس ریلیز*

*ضلع عمرکوٹ*

*مورخہ: 09 جولائی 2025*

ضلع عمرکوٹ میں بین المسالک ہم آہنگی، مذہبی رواداری، اور پائیدار امن و امان کے قیام کے لیے *ایس ایس پی عمرکوٹ جناب عزیر احمد* کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر سے تمام مسالک کے جید علماے کرام نے بھرپور شرکت کی۔

اجلاس میں مندرجہ ذیل نکات پر اتفاقِ رائے سے فیصلے کیے گئے:

---

1. *باہمی احترام اور عدمِ مداخلت* :

اہلِ سنت مکتبۂ فکر کے افراد، اہلِ تشیع مکتبۂ فکر کے عقائد و نظریات پر تنقید یا توہین سے مکمل گریز کریں گے۔

اگر کوئی شخص ایسی بات کرتا ہے تو اہلِ سنت مکتبۂ فکر کے ذمہ دار حضرات اس کی حمایت نہیں کریں گے، نہ ہی اسے اپنی نمائندگی تسلیم کریں گے۔

اسی طرح، اہلِ تشیع مکتبۂ فکر کے افراد بھی اہلِ سنت مکتبۂ فکر کے عقائد و نظریات پر تنقید سے اجتناب کریں گے۔

اگر کوئی فرد ایسی حرکت کرے تو اہلِ تشیع مکتبۂ فکر کے معتبر نمائندے اسے اپنی جماعت کا نمائندہ نہیں مانیں گے۔

---

2. *سوشل میڈیا پالیسی* :

اگر کسی بھی فریق کی جانب سے سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز یا مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے والی پوسٹ کی جاتی ہے تو:

فریقین کے افراد احتجاج میں سڑکیں بند نہیں کریں گے۔

نہ ہی پولیس تھانوں میں ایف آئی آر درج کرانے کی کوشش کی جائے گی۔

یہ معاملہ براہِ راست FIA سائبر کرائم ونگ سے رجوع کر کے حل کیا جائے گا۔

---

3. *ضلعی سطح پر تنازعات کے حل کا طریقہ کار:*

آئندہ اگر کوئی مذہبی یا مسلکی مسئلہ ضلع میں پیدا ہوتا ہے تو اسے فوری طور پر تمام مسالک کے علماے کرام کے ذریعے حل کیا جائے گا۔

تمام مکاتب فکر کے علما اپنے اپنے حلقے میں امن و تحمل کی فضا برقرار رکھنے کے پابند ہوں گے۔

---

ایس ایس پی عمرکوٹ، عزیر احمد نے تمام شرکا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ:

> "ہم سب کا مشترکہ فرض ہے کہ ضلع میں امن، رواداری، اور مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دیں۔ قانون کی پاسداری اور ایک دوسرے کے عقائد کا احترام ہی پائیدار امن کی ضمانت ہے۔"

---

*ترجمان*

*عمرکوٹ پولیس*

*میڈیا سیل*


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.