Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ایس ایس پی عمرکوٹ کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں، شراب فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔

📢 پریس ریلیز

دفتر ایس ایس پی عمرکوٹ

تاریخ: 08 جون 2026

ایس ایس پی عمرکوٹ کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں، شراب فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔

🔹 تھانہ چھور کی بڑی کارروائی

کرائم نمبر 29/2026

تھانہ چھور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم پرتھوی راج ولد کشن سنگھ ٹھکر سکنہ سنوہی تعلقہ عمرکوٹ کو گرفتار کر لیا۔

برآمدگی کی تفصیل: • 230 لیٹر دیسی شراب

ملزم کے خلاف PEHO ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

🔹 تھانہ عمرکوٹ سٹی کی کارروائی

کرائم نمبر 145/2026

تھانہ عمرکوٹ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم دلیپ ولد تارا چند میگھواڑ سکنہ وارڈ نمبر 311 عمرکوٹ کو گرفتار کر لیا۔

برآمدگی کی تفصیل: • 48 پوا وہسکی

• ایک موٹر سائیکل Hi Speed

ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

🔹 تھانہ تعلقہ عمرکوٹ کی کارروائی

کرائم نمبر 21/2026

تھانہ تعلقہ عمرکوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان مراد ولد رحیم مہر سکندر بھٹی اور ارشاد ولد حاجی بھٹی سکنہ اللہ ڈنو مہر تعلقہ عمرکوٹ کو گرفتار کر لیا۔

برآمدگی کی تفصیل: • آداب گٹکا 200 پوری

• ایک موٹر سائیکل CD-70 سرخ رنگ، نمبر HAE-8835

• نقد رقم 500 روپے

ملزمان کے خلاف سندھ گٹکا و مین پوری ایکٹ 2019 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

🔹 ویمن پولیس اسٹیشن عمرکوٹ کی کارروائی

ویمن پولیس اسٹیشن عمرکوٹ نے کرائم نمبر 38/2026 میں مطلوب ملزم احتشام ولد محمد انور مارواری بھٹی سکنہ بستان تعلقہ کنری کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

ایس ایس پی عمرکوٹ کی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں، شراب فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

📌 ترجمان

ضلع پولیس عمرکوٹ

میڈیا سیل


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.