Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ضلع بھر میں منشیات و غیر قانونی اشیاء کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران سی آئی اے پولیس کي پٹھورو مين کامیاب کارروائیاں

📢 پریس ریلیز

ضلع عمرکوٹ

تاریخ: 06/04/2026

ایس ایس پی عزیر احمد پی ایس پی عمرکوٹ کی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات و غیر قانونی اشیاء کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران سی آئی اے پولیس کي پٹھورو مين کامیاب کارروائیاں

، چرس اور دیسی شراب برآمد، دو ملزمان گرفتار جبکہ ایک ملزم نامزد۔

تفصیلات کے مطابق سی آئی اے پولیس نے تھانہ پٹھورو کي حدود مين مختلف کارروائیوں کے دوران منشیات اور غیر قانونی شراب برآمد کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔

کارروائی کے دوران ملزم مراد ولد سالاڑ مری سکنہ کائی تعلقہ کھپرو کو گرفتار کیا گیا

جبکہ ثناء علی عرف ثناءاللہ مری کو مقدمہ میں نامزد کیا گیا ہے۔

اسی طرح ایک اور کارروائی میں ملزم رحمت اللہ ولد سھتو سمیجو سکنہ انور دین ساند تعلقہ پٹھورو کو گرفتار کیا گیا۔

برآمدگی کی تفصیل:

• 360 گرام چرس

• 50 لیٹر دیسی شراب

ملزمان کے خلاف تھانہ پٹھورو مين (CIA) پوليس نے کرائم نمبر 14/2026 بجرم دفعہ 9(1)3(A) CNS ایکٹ 2024 اور کرائم نمبر 15/2026 بجرم دفعات 3/4 پریوینشن آف ہوزی ایکسائز آرڈیننس (PEHO) کے تحت مقدمات درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

ایس ایس پی عمرکوٹ نے واضح کیا ہے کہ ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی۔

📌 ترجمان

ضلع پولیس عمرکوٹ

میڈیا سیل


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.