Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی کے زیرِ صدارت ڈپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس 19 پولیس کانسٹیبلز اور 6 لیڈی کانسٹیبلز کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی۔

ڈسٹرکٹ پولیس بدین
مورخہ: 28 اکتوبر 2025ء

ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی کے زیرِ صدارت ڈپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس

19 پولیس کانسٹیبلز اور 6 لیڈی کانسٹیبلز کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی۔

ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی کے زیرِ صدارت ایس ایس پی آفس بدین میں ڈپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی (DPC) کا اجلاس  منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی ممبران ڈی ایس پی بدین پیر شبیر حیدر، ڈی ایس پی انویسٹیگیشن مسکین احمد گہلو، انسپکٹر محمود بھوت اور شیٹ کلرک محمد زمان میمن نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران پولیس اہلکاروں کے سروس ریکارڈ، ڈسپلن، کارکردگی اور انٹرویوز کرکہ انکی سابقہ سروسز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی کی سفارش پر بدین پولیس کے 19 کانسٹیبلز اور 6 لیڈی پولیس کانسٹیبلز کو ان کی کارکردگی، سینیارٹی اور قابلیت کی بنیاد پر ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دی گئی۔

ترقی پانے والے پولیس اہلکاروں کی تفصیل

1. ہیڈ کانسٹیبل غلام حسین ولد محمد سومار ترک
2. ہیڈ کانسٹیبل عبد الحمید ولد محمد جمن عمرانی 
3. لیڈی ہیڈ کانسٹیبل شازیہ دختر فتح محمد قمبرانی
4. ہیڈ کانسٹیبل صاحب خان ولد شادمان تالپور
5. لیڈی ہیڈ کانسٹیبل ریحانہ اختر دختر محمد افضل آرائیں
6. ہیڈ کانسٹیبل منیر بادشاہ ولد دل بادشاہ
7. لیڈی ہیڈ کانسٹیبل جنت دختر محمد ہاشم ملاح
8. ہیڈ کانسٹیبل محمد حنیف ولد گل حسن بہرانی
9. ہیڈ کانسٹیبل محمد رمضان ولد خموُن خاصخیلی
10. لیڈی ہیڈ کانسٹیبل شبانہ دختر دوست محمد ابڑو 
11. ہیڈ کانسٹیبل غلام حسین ولد محمد اسحاق سومرو 
12. لیڈی ہیڈ کانسٹیبل شمس النسا دختر محمد سومار باگرانی
13. ہیڈ کانسٹیبل مولا بخش ولد احمد آریسر
14. ہیڈ کانسٹیبل طفیل احمد ولد احسن علی احمدانی 
15. ہیڈ کانسٹیبل خان محمد ولد جمال خان لغاری
16. ہیڈ کانسٹیبل ایاز لطیف ولد شیر خان رستمانی
17. ہیڈ کانسٹیبل چنزیب خان ولد محمد اعظم منہاس 
18. ہیڈ کانسٹیبل عبدالسلام ولد عبد الرحمان ڈیٹھو 
19. ہیڈ کانسٹیبل غلام نبی ولد ذاکر حسین احمدانی 
20. ہیڈ کانسٹیبل اعجاز علی ولد محمد شاہ
21. ہیڈ کانسٹیبل عبدالمجید ولد غلام قادر رند
22. ہیڈ کانسٹیبل عمران خان ولد ہوت خان نظامانی
23. لیڈی ہیڈ کانسٹیبل پروین دختر عبد الرحمان خاصخیلی
24. ہیڈ کانسٹیبل محمد ایوب ولد محمد عیسیٰ خاصخیلی
25. ہیڈ کانسٹیبل مشتاق علی ولد سامانو جونیجو

اس موقع پر ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی نے ترقی پانے والے تمام اہلکاروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ:

> “ترقی محنت، نظم و ضبط اور ایمانداری کا صلہ ہے۔ امید ہے کہ تمام اہلکار مزید جذبے، دیانتداری اور پیشہ ورانہ ذمہ داری کے ساتھ عوام کی خدمت اور امن و امان کے قیام میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔”

ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی نے مزید کہا کہ محکمہ پولیس اپنے اہلکاروں کی پیشہ ورانہ ترقی اور حوصلہ افزائی کے لیے ایسے اقدامات مستقبل میں بھی جاری رکھے گا۔
 


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.