Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ڈی آئی جی پی حیدرآباد کی ٹریفک قوانین اور ضابطوں کے حوالے سے میٹنگ۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس طارق رزاق دھاریجو حیدرآباد رینج نے کہا ہے کہ ٹریفک افسران شہریوں کو جان لیوا ٹریفک حادثات سے محفوظ رکھنے، روڈ ڈسپلن کو قائم کرنے،اور ٹریفک کی بلا تعطل ہموار روانی ک ممکن بنانے کے لئے تمام تر اقدامات اٹھائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے عباس کانفرنس ہال میں حیدرآباد ٹریفک افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ایس پی ٹریفک عطا محمد نظامانی، ڈی ایس پی سٹی ٹریفک داود الرحمان، ڈی ایس پی رورل فاروق احمد بھٹو اور تمام ایس اوز نے شرکت کی ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج نے مزید کہا کہ ٹریفک روانی میں رکاوٹ بننے والی تمام نا جائز تجاوزات اور غیر قانونی ٹرانسپورٹ اسٹینڈز کے خلاف بلا تفریق قانونی کارروائی کرکے شہریوں کو ٹریفک جام کی اذیت سے نجات دلائیں انہوں نے ٹریفک قوانین پر عمل درآمد پر زور دیتے ہوئے ٹرہفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف سخت کاروائی کرنے کے احکامات بھی جاری کئے جبکہ فینسی نمبر پلیٹس، پولیس فلیش لائیٹس، پریشر ہارن اور سیاہ شیشوں والی گاڑی مالکان کے خلاف حسب قانون کارروائی کی ہدایت کی انہوں نے تمام ٹریفک افسران و اہلکاران کو واضح کیا کہ وہ بذات خود ٹریفک کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں بدعنوانی اور لاپرواہی اور غفلت کے مرتکب افسران و اہلکاران کے خلاف سخت محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔