Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
حیدرآباد رینج میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم: سخت سیکیورٹی انتظامات، ہزاروں پولیس اہلکار تعینات
*07 روزہ قومی انسداد پولیو مہم کے موقع پر حیدرآباد رینج میں سخت حفاظتی انتظامات۔
حیدرآباد رینج میں قائم 385ٹرانزنٹس پوائنٹس۔ 472 فکسڈ پوائنٹس۔ 8246 موبائل ٹیموں کی حفاظتی ڈیوٹیز کے لئیے 6695 سے زائد مردو خواتین پولیس افسران و اہلکاران مامور کئے گئے ہیں 264 پولیس موبائلز اور 174 موٹر سائیکلوں پر سوار پولیس اہلکاران بھی گشت ڈیوٹیز سر انجام دیئں گے۔
ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج نے لمحہ لمحہ آگاہی کے لئے تمام ایس ایس پیز کو کنٹرول روم قائم کرنے کے احکامات دیدیئے۔
تمام والدین اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے محفوظ رکھنے کے لئے پولیو سے حفاظتی دو قطرے ضرور پلوائیں۔ڈی آئی جی پی طارق رزاق خان دھاریجو حیدرآباد رینج ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس طارق رزاق خان دھاریجو حیدرآباد رینج نے 13 تا 19 اپریل (سات روزہ) انسداد پولیو مہم کے موقع پر رینج کے تمام ایس ایس پیز کو فول پروف سیکیورٹی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔
⬅️ رینج کے تمام ایس ایس پیز انسداد پولیو مہم کی سیکیورٹی ڈپلائمنٹ سمیت انکی نگرانی اور سپرویژن بذات خود کریں گے۔
⬅️ ڈپلائمنٹ اور سیکیورٹی کے دیگر مسائل کے حوالے سے ضلعی ایڈمنسٹریشن / ہیلتھ آفیسرز و دیگر متعلقہ عملے کے ساتھ مسلسل رابطوں کو یقینی بنایا جائےگا۔
⬅️ دوران پولیو مہم انسداد پولیو مہم میں مصروف عمل ٹیموں کو فول پروف سیکیورٹی ممکن بنائیں ۔
⬅️ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز وقتاً فوقتاً انسداد پولیو مہم پر مامور نفری کو چیک کریں-
⬅️ڈیوٹیز پر مقرر پولیس افسران و اہلکاران ہر قسم کی مشکوک سرگرمیاں/افراد پر کڑی نظر رکھتے ہوئے انسداد پولیو مہم کے اختتام تک پولیو ٹیمز کے ساتھ رہیں گے۔
⬅️ ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج نے واضح کیا کہ پولیو مہم کے دوران کسی بھی قسم کی لاپرواہی یا غفلت ناقابل برداشت ہوگی۔
مزید براں ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس حیدرآباد رینج کے احکامات پر مساجد سے نماز جمعہ کے اجتماعات میں عوامی آگاہی کے لئے خصوصی اعلانات بھی کئے گئے جس میں شہریوں سے 05 سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاو کے حفاظتی قطرے پلوانے کی اپیل کی گئی ہے۔