Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ایس پی کمپلئین سیل حیدرآباد رینج کے کراچی تبادلے پر ڈی آئی جی پی آفس حیدرآباد رینج میں ایک پروقار الوداعی تقریب

ایس پی کمپلئین سیل حیدرآباد رینج طاہر نورانی کے کراچی تبادلے پر ڈی آئی جی پی آفس حیدرآباد رینج میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ 

 ڈی آئی جی پی طارق رزاق دھاریجو حیدرآباد رینج کی خصوصی ہدایت پر منعقدہ تقریب میں اے ڈی آئی جی پی/ایس پی کمپلئین اینڈ انویسٹی گیشن شاہ نواز میمن،اے ڈی آئی جی پی اسٹیبلشمنٹ شاہد علی قریشی سمیت برانچ انچارجز و اسٹاف نے شرکت کی۔ 


 اے ڈی آئی جی پی شاہنواز میمن  ایس پی کمپلئین اینڈ  انویسٹی گیشن حیدرآباد رینج نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا  کہ فرائض منصبی کو ایمان داری اور عبادت کا درجہ سمجھ کر اداکرنے والے پولیس *افسران و اہلکاران کی نہ صرف محکمہ عزت کرتا ہے بلکہ معاشرے میں بھی انکو قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ایس پی طاہر نورانی کا شمار بھی ایسے ہی افسران میں ہے جنہوں نے بحیثیت انچارچ کمپلئین سیل حیدرآباد رینج اپنی تفویض کردہ ذمہ داری کو نہایت  احسن انداز میں سرانجام دیا ADIGP اسٹیبلشمنٹ  ایس پی شاہد علی قریشی نے اس موقع پر کہا کہ طاہر نورانی ایک محنتی و پروفیشنل پولیس آفیسر ہیں حیدرآباد رینج میں انکی خدمات کو تا دیر یاد رکھا جائیگا  تقریب میں موجود تمام شرکاء  نےایس پی طاہر نورانی کو انکی نئی تعیناتی پر مبارکباد دی اور آئندہ کی ذمہ داریوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ 

 ایس پی طاہر نورانی نے تقریب  سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد رینج آفس میں تعیناتی ان کے لئے ایک خوش گوار تجربہ تھی اس تمام عرصے میں ڈی آئی جی پی طارق رزاق دھاریجو حیدرآباد رینج کے تعاون اور رہنمائی سے پیشہ ورانہ امور کو بہتر سے بہترین انداز میں سر انجام دینے میں خاطر خواہ مدد ملی جس کے لئے وہ دل کی اتھاہ گہرائیوں سے ان کے مشکور ہیں انہوں نے مزید کہا کہ بحیثیت انچارج کمپلئین سیل حیدرآباد رینج انکی کوشش رہی کہ فریقین کے درمیان تنازع کا سبب بننے والے مسائل کو وہ  اپنی معاملہ فہمی کے ذریعے مصالحت و مفاہمت سے حل کریں تاکہ کدورتوں اور نفرتوں کا خاتمہ کرکے آپس میں محبتوں کو پروان چڑھایا جا سکے انہوں نے مزید کہا کہ فریقین کو آپس میں باہم گلے ملا کر ملنے والی خوشی و طمانیت انکے لئے ہمیشہ سے ناقابل بیان رہی ہے تبادلہ ہونے والے ایس پی کمپلئین طاہر احمد نورانی نے تمام آفس اسٹاف کا*شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کی جانب سے ملنے والی محبتیں میرا قیمتی سرمایہ ہے جو ہمیشہ میرے ساتھ رہیں گی۔ تقریب کے آخر میں  ایس پی طاہر نورانی کو یادگاری شیلڈ اور سندھ کا روایتی تحفہ اجرک و ٹوپی پیش کی۔

 

 


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.