Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
یوم شہادت حضرت علیؓ اور یوم پاکستان پر سیکیورٹی انتظامات: ڈی آئی جی حیدرآباد رینج کی زیر صدارت اہم اجلاس
یوم شھادت حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور یوم پاکستان کے مواقعوں پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس طارق رزاق دھاریجو حیدرآباد رینج کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا جس میں حیدرآباد رینج کے تمام ایس ایس پیز نے اپنے اپنے اضلاع سے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔
ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج نے ایس ایس پیز کو حفاظتی انتظامات کو غیر معمولی بنانے کے لئے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ 21 رمضان المبارک یوم شہادت حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ اور 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر حیدرآباد رینج میں مذہبی رواداری اور بھائی چارے کی فضاء قائم رکھنے کے لئے تمام ممکنہ حفاظتی اقدامات کیئے جائیں۔
یوم شہادت حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی مناسبت سے نکالے جانے والے جلوسوں اور ریلیوں کے روٹس پر ہر قسم کی تجاوزات کو دور کرنے، روٹ کلیئرنس اور دیگر سہولیات کو ممکن بنانے اور مشکوک گاڑیوں اشخاص و اشیا کو اچھی طرح چیک کرنے کے احکامات جاری کئے انہوں نے مزید کہا کہ اسکولز، کالجز، جامعات پریس کلبز یا دیگر ایسے مقامات جہاں یوم پاکستان کی مناسبت سے پروگرامز / تقریبات منعقد ہوتی ہیں ان کے اطراف میں رینڈم اسنیپ چیکنگ، پکٹنگ، اسنیپ چیکنگ سمیت تمام سیکیورٹی مینرز پر عمل کیا جائے جلوسوں اور ریلیوں کی گزر گاہوں پر پولیس کی مناسب نفری اور سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب، جلوسوں ریلیوں کے بروقت آغاز / اختتام کو ممکن بنانے کے لئے جلوسوں کے منتظمین کے ساتھ ہمہ وقت قریبی رابطہ رکھا جائے ۔
امام بارگاہوں، مساجد و مزارات پر پولیس کی اضافی نفری کی تعیناتی سمیت
مختلف علاقوں سے برآمدہ ریلیوں و تقریبات کی سیکیورٹی ایس ایس پیز اپنی نگرانی میں یقینی بنائیں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ مذہبی رواہ داری و ہم آہنگی بھائی چارے کے فروغ اور قانون کی بالا دستی کے لئے جامع اور مؤثر حکمت عملی اپناتے ہوئےحیدرآباد رینج کے تمام ایس ایس پیز اپنے اپنے اضلاع کے داخلے و خارجی راستوں بین الصوبائی داخلی و خارجی مقامات پر پہلے سے موجود چیک پوائینٹس اور اہم مقامات پر ناکہ بندی و نگرانی اور سرچنگ کے امور کو مزید سخت کریں ہائی ویز پر اسنیپ چیکنگ اور مشتبہ و مشکوک گاڑیوں کی مکمل طور پر نگرانی کرائیں انہوں نے تھانہ جات کی سطح پر نا صرف سیکیورٹی بلکہ رینڈم اسنیپ چیکنگ موبائل و موٹر سائیکل گشت، پکٹنگ، سمیت ایڈوانس انٹیلی جنس کلیکشن و شیئرنگ کے مجموعی امور کو مذید ٹھوس اور غیر معمولی بنانے پر بھی زور دیا ڈی آئی جی حیدرآباد رینج رینج نے مذہبی منافرت و شر انگیزی پھیلانے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کی مزید براں انہوں نے سادہ لباس اور باوردی پولیس اہلکاروں کی تعنا تی سمیت پولیس گشت اسنپ چیکنگ، پکٹنگ و ناکہ بندی کے مجموعی اقدامات کو مربوط اور مؤثر بنانے کے احکامات جاری کئے۔
ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج نے تمام تر صورتحال پر لمحہ بہ لمحہ نظر رکھنے کے لئے ایس ایس پیز کو اپنے اپنے دفاتر میں تمام تر سہولیات سے آراستہ خصوصی کنٹرول روم قائم کرنے کی ہدایت کی۔
یوم شہادت حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کے موقع پر پولیس کی طرف سے مناسب چیکنگ کے بعد صرف تجویز کردہ اسٹیکرز والی اسکین شدہ گاڑیوں کو جلوس کے ساتھ جانے کی اجازت دیئے جانے اور تمام ایس ایس پیز کو انکے اضلاع کےحساس مقامات ہوٹلز، مسافر خانہ، ریلوے اسٹیشننز، بس اسٹینڈز پر وقتا فوقتا سرچ آپریشن کرنے کی حکمت عملی مرتب کرنے کے احکامات بھی دیئے۔