Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
جرائم کے خلاف نمایاں کارکردگی: ڈی آئی جی حیدرآباد رینج کی جانب سے پولیس افسران و اہلکاروں میں تعریفی اسناد تقسیم
ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس طارق رزاق خان دھاریجو حیدرآباد رینج نے جرائم کے خلاف مؤثر اور بروقت کارروائیوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر DSP سی آئی اے (ضلع حیدرآباد)افتخار برڑو، DSP بلدیہ ظہور احمد سومرو، DSP پھلیلی وقاص اکبر خان درانی، انچارج ڈی آئی بی برانچ حیدرآباد انسپکٹر اکبر لونڈ، ایس ایچ او اے سیکشن (ضلع حیدرآباد) انسپکٹر نیک محمد کھوسو، SHO تھانہ مارکیٹ (ضلع حیدرآباد) انسپکٹر منیر عباسی, انسپکٹر سبحان خان، SHO پھلیلی (ضلع حیدرآباد) انسپکٹر ایوب اوڈھو، SHO پنیاری انسپکٹر آغا اسد پٹھان اور انکی ٹیم کو ستائشی سرٹیفیکیٹس سے نوازا۔ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ بھی اس موقع پر موجود تھے۔
ڈی آئی جی طارق رزاق خان دھاریجو نے کہا کہ پولیس فورس کا اصل سرمایہ اس کے بہادر اور دیانتدار افسران ہیں، جو اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر محنت اور لگن سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف نبرد آزما ہوتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ جرائم کے خاتمے کے لیے بلا خوف و خطر کارروائیاں ہماری اولین ترجیح ہیں، قانون کی عملداری اور شہریوں کی جان و مال۔عزت و آبرو کے تحفظ کا فریضہ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔