Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
حیدرآباد رینج میں منشیات، مین پوری اور آرگنائزڈ کرائم کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا فیصلہ
ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس طارق رزاق خان دھاریجو حیدرآباد رینج کی زیر صدارت آج ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں حیدرآباد رینج کے تمام اضلاع کے ایس ایس پیز نے شرکت کی اجلاس کے دوران ایس ایس پیز نے مضر صحت مین پوری اور گٹکے کے خلاف جاری کریک ڈاؤن, منشیات فروشوں کے نیٹ ورک کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں اور آرگنائزڈ کرائم کے تدارک کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کیں مختلف اضلاع میں چھاپوں، گرفتاریوں، مقدمات کے اندراج اور برآمدہ اشیاء سے متعلق اعداد و شمار بھی پیش کیے۔
ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج نے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مین پوری کی تیاری، خریدوفروخت اور اس مکروہ کاروبار میں ملوث عناصر ہر گز کسی رعایت کے مستحق نہیں یہ نا صرف قانون شکنی کے مرتکب ہورہے ہیں بلکہ نوجوان نسل کی زندگیوں اور مستقبل کو بھی داؤ پر لگارہے ہیں اس لئے ان کے خلاف بلا امتیاز اور بھرپور کارروائی ناگزیر ہے انہوں نے مزید ہدایت دی کہ منشیات فروشوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف مربوط حکمت عملی اپنائی جائے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کو وعتی جائے اور ایسے عناصر کے خلاف ٹھوس شواہد کے ساتھ مقدمات درج کر کے انہیں منطقی انجام تک پہنچایا جائے ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج نے زور دیا کہ پولیس افسران پیشہ ورانہ ذمداریوں کو مزید مؤثر انداز میں نبھاتے ہوئے معاشرے کو جرائم اور منشیات سے پاک بنانے میں کلیدی کردار ادا کریں اجلاس میں آرگنائزڈ کرائم کے خلاف کاروائیوں پر بھی غور کیا گیا۔
ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج نے احکامات دیئےکہ جرائم پیشہ گروہ، نیٹ ورکس اور گینگز کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے اور بین الاضلاعی روابط کو مضبوط بناکر مشترکہ کاروائیوں کو یقینی بنایا جائے تاکہ ایسے عناصر کے گرد گھیرا مزید تنگ کیا جاسکے ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج نے اس عزم کا اعادہ کیا کے جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں اور سماج دشمن سرگرمیوں میں ملوث ملزمان کے خلاف زیروٹالرنس پالیسی کے تحت کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی قانون کی عملداری کو ہر صورت یقینی بناتے ہوئے عوام کو ایک پر امن، محفوظ اور جرائم سے پاک ماحول فرائم کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے۔