Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

مذہبی تہوار دیوالی حیدرآباد رینج میں سیکیورٹی

 ہندو برادری کا مذہبی تہوار دیوالی

 

 حیدرآباد رینج میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

 

 داخلی و خارجی راستوں کی کڑی نگرانی

 

 ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج نے احکامات جاری کردیے

 

 ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس طارق رزاق دھاریجو حیدرآباد رینج نے ہندو برادری کے مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پر  حیدرآباد رینج میں سیکیورٹی کے غیر معمولی اقدامات کو یقینی بنانے کے لئے تمام ایس ایس پیز کو ہدایات جاری کردیں۔

 

ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج نے مزید  ہدایات جاری کیں کہ  مورخہ   31 اکتوبر تا  02  نومبر  2024  ہندو برادری کے مذہبی تہوار  دیوالی کی 3 روزہ تقریبات کی مناسبت سے مندروں میں ہونیوالی عبادت / پوجا میں شرکت کرنے والے افراد، مندروں کے پجاریوں، منتظمین و دیگر اہم شخصیات کی سیکیورٹی کے لئے موثر حکمت عملی ترتیب دی جائے جس کے تحت قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں سے ہمہ وقت رابطہ اور معلومات کا تبادلہ کیا جائے۔

 

تمام  اضلاع  کے  ایس ایس پیز صاحبان کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے آضلاع میں  ایسے  تمام تعلیمی ادارے  جہاں دیوالی کی تقریبات منعقد ہوتی ہیں ان کی سیکیورٹی کا خصوصی بندو بست کرنے اور  دیوالی کی تقریبات کی حوالے سے پولیس پکٹنگ، رینڈم اسنیپ چیکنگ سمیت موبائل و موٹر سائیکل سوار گشت کے اقدامات کو اسطرح  سے ترتیب دینے کہ  جس سے مندروں کی سیکیورٹی کو فول پروف بنایا جاسکے۔

 

ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج  نے ایس ایس پیز  پر زور دیا کہ اپنے اپنے اضلاع کے داخلی و خارجی راستوں کی کڑی نگرانی اور ملٹی نیشنل فوڈ ریسٹورینٹ حساس مقامات و  گنجان آباد علاقوں کی سیکیورٹی میں مناسب اضافے اور   پولیس ڈیپلائمنٹ کو نمایاں مقامات پر کرنے اور ڈیوٹی کی حساسیت سے آگاہی دی جائے ۔

 

حیدرآباد رینج کے تمام اضلاع کے ایس ایس پیز کو بین المذاہب ہم آہنگی و رواداری اور امن و امان کی فضا کو ہر صورت قائم رکھنے   مذہبی منافرت اور شر انگیزی پھیلانے والے افراد  کے خلاف سخت کاروائی کے احکامات جاری کئے۔

 

ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج نے دیوالی کے موقع پر کم عمر بچوں کے موٹر سائیکل چلانے ، جان لیوا ون ویلنگ  کرنے والے نوجوانوں کے خلاف سخت کاروائی اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے  اور مندروں کے  قریب کسی بھی قسم کی گاڑیوں کو پارکنگ نہ کرنے کی ہدایت بھی کی۔

 

تمام ایس ایس پیز اپنے اپنے اضلاع میں موجودہندو برادری سمیت تمام اقلیتی برادریوں کی عبادت گاہوں، رہائشی کالونیوں، اہم سرکاری و نجی عمارتوں کو مناسب سیکیورٹی کی فراہمی کے لئے انتظامات  گشت،اسنیپ چیکنگ، سرپرائز چیکنگ، ناکہ بندی، پکٹنگ سمیت تمام جملہ حفاظتی انتظامات کو انتہائی ٹھوس اور غیر معمولی جبکہ مشتبہ افراد، مشکوک و لاوارث اشیاء کی کڑی نگرانی کے نظام کو مذید موثر بنائیں۔

 

 دیوالی  کے موقع پر ٹرینوں /گاڑیوں میں ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے افراد  سمیت تمام  مسافروں کے سفر کو محفوظ بنانے کے لئے پولیس گشت میں اضافہ کرتے ہوئے مختلف مقامات پر عارضی چوکیاں قائم کرنے اور کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعے سے محفوظ رہنے کے لئے پائروٹیکنک  ( آتش بازی  )  کی اشیاء پر  کڑی  نظر رکھنے پر زور دیا -


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.