Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس حیدرآباد رینج کا ماڈل تھانہ بھٹ شاہ ضلع مٹیاری کا دورہ
ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس طارق رزاق دھاریجو حیدرآباد رینج نے آج ضلع مٹیاری کا دورہ کیا ایس ایس پی مٹیاری فیصل بشیر میمن کے ہمراہ زیر تعمیر ماڈل تھانہ بھٹ شاہ بھی گئے جہاں پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا ۔
ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج نے تھانہ بھٹ شاہ پر جاری تزئین و آرائش کے کاموں کاجائزہ لیا انہوں نے تزئین و آرائش کے امور میں ثقافتی عکس نمایاں کرنے کی ہدایت کی انہوں نے رپورٹنگ روم ،مالخانہ،کوت،رہائشی بیرکس،وائرلیس روم،اور کرائم سین یونٹ کا بھی معائنہ کیا اور وہاں موجود عملے سے انکی ذمہ داریوں کے متعلق معلوم کیا۔دریں اثنا ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج نے مٹیاری میں (وسان بنگلو ) زیر تعمیر پولیس لائن کا بھی دورہ کیا ایس ایس پی مٹیاری نے ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج کو تعمیراتی امور پر تفصیلی بریفنگ دی ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج تعمیراتی کاموں میں جدت پائیداری اور معیار کو ہر صورت برقرار رکھنےاور جلد از جلد تکمیل کے احکامات جاری کئے اس موقع پر پرکنسٹرکشن انجینئیر بھی موجود تھے۔