Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ڈی آئی جی حیدرآباد رینج کا جشنِ آزادی کی مرکزی تقریب سے خطاب: "وطن کی محبت ہمارے لہو میں دوڑتی ہے"

ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس طارق رزاق دھاریجو حیدرآباد رینج نے کہا ہے کہ وطن عزیز کی محبت ہمارے جسم و جاں میں لہُو بن کر دوڑتی ہے- 

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرکٹ ہاوس حیدرآباد  میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جشن آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی مرکزی  تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا -

تقریب میں مئیر حیدرآباد کاشف شورو،ڈپٹی مئیر صغیر قریشی ڈویژنل کمشنر فیاض حسین عباسی ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن ، ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو  سمیت مختلف اداروں کے سربراہان، عمائدین شہر اور اسکولز کے طلباء و دیگر موجود تھے۔

ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج نے مزید کہا کہ آپریشن بنیا۔ن المرصوص میں افواج پاکستان نے عددی لحاظ سے برتری رکھنے والےدشمن کو عبرت ناک شکست سے دو چار کیا افواج پاکستان نے بھارت کی کھلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بزدل دشمن کا  غرور خاک میں ملادیا  انہوں نے کہا کہ  معرکہ حق نے  قوم میں ایک نئی روح پھونک دی ہے  ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وطن عزیز اور شہریوں کی حفاظت اور آنے والی نسلوں کو پرامن و مستحکم پاکستان دینے کے لئے کے لئے کسی بھی  قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا ۔

تقریب میں اسکول کے بچوں نے تقاریر ٹیبلوز اور ملی نغمے بھی پیش کیے  میئر حیدرآباد، ڈی آئی جی  پی حیدرآباد، ڈویژنل کمشنر حیدرآباد اور ایس ایس پی حیدرآباد کی جانب سے سرکٹ ہاؤس کے احاطے میں یادگاری پودے بھی لگائے گئے۔ 
 


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.