Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
Sindh Shaheed Recognition and Compensation Rules 2023
اور جو خدا کی راہ میں مارے جائیں انہیں مردہ نہ کہو بلکہ وہ زندہ ہیں ہاں تمہیں خبر نہیں (القران)
انسپکٹر جنرل آف سندھ پولیس جناب غلام نبی میمن صاحب کی ہدایت اور
Sindh Shaheed Recognition and Compensation Rules 2023
کے تناظر اور کمیٹی کی سفارش پر ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس طارق رزاق دھاریجو حیدرآباد رینج نے فرائض کی راہ میں جام شہادت نوش کرنے والے حیدرآباد رینج کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے بہادر و نڈر شہید افسران کی انکے بیج کے ساتھیوں کے ساتھ ترقی دیئے جانے کے احکامات جاری کردیئے۔
ترقی پانے والے شہید پولیس افسران میں ضلع جامشورو سے تعلق رکھنے والے شہید ASIنیاز حسین ولد غلام حیدر پہنور کو SIP، ٹریفک پولیس حیدرآباد کے ASI خان محمد ولد در محمد جتوئی کو سب انسپکٹر، ضلع مٹیاری کے پروبیشنل ASI حبیب اللہ ولد واحد بخش ببر کو سب انسپکٹر، ضلع جامشورو پولیس کے بہادر ہیڈ کانسٹیبل عبدالوحید ولد محمد صدیق میمن کو ASI، ٹھٹہ پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل وزیر علی ولد شمس الدین شہانی کو ASIکی ترقی کے احکامات جاری کردیے گئے۔